علمی خدمات کے اعتراف میں کمل دیوبندی کو اعزاز

Kamal-Deobandi
قاسمی مانو سیوا ٹرسٹ کے زیر اہتمام تصنیفی میدان میں اہم خدمات دینے کے لئے معروف قلمکار وادیب کمل دیوبندی کو اعزاز سے نوازا گیا محلہ پٹھانپورہ میں منعقدہ پروگرام میں قاسمی مانو سیوا ٹرسٹ کے عہدے داران نے کمل دیوبندی کو شال اوڑھاکر اور اعزازی نشان دیکر اعزاز سے نوازا اس دوران ٹرسٹ کے صدر طاہر حسن شبلی نے کہا کہ کمل دیوبندی نے تصنیف کے میدان میں نمایاں کام انجام دےئے ہیں ان کے ذریعہ تحریر کی گئی کتابیں آج بھی میل کا پتھر ثابت ہورہی ہیں نسل نو کو ان کی تحریروں سے استفادہ کرنا چاہئے ۔
انہوں نے کہا کہ کمل دیوبندی کی تحریریں مدلل اور تجربات پر مبنی ہوتی ہیں جو نسل نو کو ایک بہتر مستقل فراہم کرسکتی ہیں ۔کمل دیوبندی کی منفرد کتاب شاہی تحریریں مختلف عناوین پر مشتمل ان کے فکر رسا مضامین کا مجموعہ ہے لیکن درحقیقت یہ مجموعہ اپنے قاری کے لئے ایک بہترین راہنما ثابت ہوتا ہے ۔ان کے علاوہ ’’دیوبند گورو‘‘’’آئینہ ‘‘’’تذکرہ خاندوادۂ شاہی‘‘’’شاہ پریوار‘‘’’اوراق ادب‘‘اس سے قبل منظر عام پر آچکی ہیں جو شخصیات ،ادب اور سوانح حیات پر مشتمل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کمل دیوبندی کے تقریباً سوا سو اردو ہندی اخبارات میں مضامین ،تجزیہ، تبصرے،اور مراسلات بھی شائع ہوچکے ہیں جن سے نسل نو مستفیض ہورہی ہے۔

 

اپنا وچار منچ کے صدر نجم عثمانی نے کہا کہ کمل دیوبندی نے ادب کے ساتھ ساتھ صحافت کے میدان میں اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا ہے ان کی تحریر سماج میں پھیلی برائیوں اور پریشانیوں کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کررہی ہیں جامعۃ القدسیات کے منیجر قاری عامر عثمانی ،انصار مسعودی وغیرہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ،صدارت نجم عثمانی نے کی جبکہ نظامت کے فرائض انصار مسعودی نے انجام دےئے ۔اس موقع پر نوشاد ،شاہنواز،ماہین شبلی ،نبیل مسعودی،عبدالقادر خان وغیرہ موجود رہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *