اسد الدین اویسی نے عدم اعتماد تحریک کی حمایت کی

Asaduddin-Owaisi
آندھر پردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ نہیں دئے جانے سے ناراض چندرا بابو نائیڈو کی تیلگو دیشم پارٹی کے این ڈی اے سے ناطہ توڑ لینے کے بعد اب سیاسی ہلچل تیز ہوگئی ہے۔ جہاں ایک طرف ٹی ڈی پی بعد مودی حکومت کے خلاف الگ سے عدم اعتماد کی تحریک لانے کی تیاری کررہی ہے، وہیں دوسری طرف بی جے پی نے بھی آندھرا پردیش کے اپنے لیڈروں کو دہلی طلب کیا ہے۔اس درمیان کئی سیاسی لیڈروں نے بھی عدم اعتماد کی تحریک کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اور ممبر پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے عدم اعتماد کی تحریک کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ اسد الدین اویسی کا کہنا ہے کہ ان کی پارٹی عدم اعتماد کی تحریک کی حمایت کرے گی ، کیونکہ بی جے پی نے ریاست کے تشکیل نو ایکٹ کو صحیح طریقہ سے نافذ نہیں کیا اور نوجوانوں کو روزگار دینے کا اپنا وعدہ پورا نہیں کیا۔ علاوہ ازیں بی جے پی نے خواتین ، مسلمانوں اور اقلیتوں کے ساتھ بھی نا انصافی کی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *