بگ بی امیتابھ بچن کی شوٹنگ کے دوران بگڑی طبیعت

Amitabh-Bachchan
آنے والی فلم’’ٹھگس آف انڈیا ہندستان‘‘کی شوٹنگ کے دوران اچانک امیتابھ بچن کی طبیعت خراب ہو گئی ہے۔راجستھان کے شہرجودھپور میں فلم کی شوٹنگ چل رہی تھی۔بتایاجارہاہے کہ انہو ں نے پوری رات کام کیاجس کے بعدان کی طبیعت بگڑگئی۔اب ممبئی سے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم چارٹرطیارہ سے جودھپورپہنچی ہے۔ڈاکٹروں کی ٹیم کے جانچ کرے گی جس کے بعدہی یہ فیصلہ کیاجائے گا کہ انہیں انہیں ممبئی لے جاناہے یانہیں۔ فلم کے سلسلے میں راجستھان پہنچے ہوئے بگ بی نے اپنی طبیعت کی خبر بلاگ کے ذریعے دی۔انہوں نے لکھا صبح تین بجے تک شوٹنگ کی پھر 5 بجے ناشتہ کیا۔بگ بی نے اپنے بلاگ میں لکھا کہ وہ منگل کو ڈاکٹروں کی ٹیم سے ملیں گے۔تاکہ ڈاکٹر ان کی صحت کا خیال رکھ سکیں۔انہوں نے لکھا میں آرام کروں گا اور آپ کو جانکاری دیتا رہوں گا۔

 

یہ بھی پڑھیں   سی ایم کیجریوال کے صلاح کاروی کے جین نے دیااستعفیٰ
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *