گلوکارہ الکایاگنک 52برس کی ہوگئیں،جانئے ان کی دلچسپ باتیں

Alka-Yagnik
الکایاگنک بالی ووڈ کی ایک مشہور ترین پلے بیک گلوکارہ ہیں۔امیتابھ بچن کی فلم ’لاوارث‘ کاگانا’میرے انگنامیں تمہاراکیا کام ہے…‘ توآپ سبھی سناہوگا۔80کی دہائی کا یہ سپرہٹ گانا آج بھی لوگوں میں اتناہی پاپولرہے۔اس گانے کواپنی مخملی آوازسے اورزیادہ دلکش بنانے والی خوبصورت گلوکارہ الکایاگنک کا آج جنم دن ہے۔یہی وہ گاناہے جسے گاکرانہیں فلموں میں پہلی بار کامیابی کامزہ چکھنے کوملا۔ان دنوں کویادکرکے الکاکہتی ہیں کہ گلوکارجوڑی کلیان جی آنند جی تب کہاکرتے تھے کہ ان کا نام ’انگنایاگنک ‘ ہوناچاہئے۔ممبئی میں محنت کرنے کے بعد1988میں آئی فلم ’تیزاب‘ میں مادھوی دکشت پرفلمائے گانے، ’ایک دوتین….‘ سے انہیں اصلی کامیابی ملیں۔
الکا یاگنک کی پیدائش 20مارچ 1966کو کولکاتہ میں ایک گجراتی خاندان میں پیدا ہوئی۔ اس کی والدہ شوبھا یاگنک بھی ایک گلوکارہ تھی۔ اس نے 6 سال کی عمر میں ہی کلکتہ ریڈیو کے لیے گانا شروع کر دیا تھا۔ 10 سال کی عمر میں وہ ممبئی منتقل ہو گئے۔ اور وہیں سے وہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوئی۔ الکا زیادہ تر بالی وڈ کی فلموں کے لیے گاتی ہے۔ وہ اب اب تک سات مرتبہ فلم فئیر اعزاز برائے پس پردہ گلوکارہ جیت چکی ہے۔ وہ اب تک تقریباً 700 فلموں کے لیے گیت گا چکی ہے۔
الکایاگنک رشتوں کولیکرکافی سنجیدہ ہیں۔ سوشل میڈیا پرکچھ دنوں پہلے اپنی شادی کی پرانی تصویرشیئرکرکے لکھاتھا’’26سالوں سے ایک دوسرے سے دور…. پھربھی ساتھ! شادی کی سالگرہ مبارک ہو‘‘۔دراصل الکااوران کے شوہرنیرج کپور الگ الگ شہروں میں رہتے ہیں۔1986میں دونوں کی ملاقات دہلی میں ہوئی تھی۔ دونوں میں پیارہوا اور1989میں شادی کرلی۔اپنے اپنے کرےئرکی وجہ سے الکایاگنک ممبئی اوران کے شوہرشیلانگ میں رہتے ہیں۔الکاکی ایک بیٹی بھی ہے جن کانام سائشاہے اوروہ ماں کے ساتھ ممبئی میں رہتی ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں   ہندی کے معروف شاعرکیدارناتھ سنگھ نہیں رہے
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *