نجیب احمدکے بعد اب جے این یوسے ایک پی ایچ ڈی کی طالبہ 4دنوں سے لاپتہ

jnu
جواہرلال نہرونیورسٹی (جے این یو) سے لاپتہ ہوئے ایک سال سے زائدعرصہ گزرگیاہے لیکن ابھی تک ان کا سراغ نہیں لگاہے۔پولس ابھی تک اس کا پتہ نہیں لگاپائی ہے۔یہاں تک کہ سی بی آئی بھی تلاش رہی ہے۔لیکن اب جے این یوسے ایک دیگرریسرچ اسکالرکے لاپتہ ہونے کا معاملہ سامنے آیاہے۔یہ ایک طالبہ سے منسلک معاملہ ہے۔طالبہ ایم فل لائف سائنس کے سال اول کی طالبہ ہے۔26سالہ پوجاپچھلے چاردنوں سے لاپتہ ہے ۔بتایاجارہاہے کہ پولس میں اس کی شکایت درج کرائی گئی ہے۔معاملہ درج کرکے پولس نے طالبہ کی تلاش شروع کردی ہے۔
پولس کے مطابق، پوجاکساناجے این یوکی ایم فل لائف سائنسزکی طالبہ ہے۔پولس نے بتایاکہ پوجاکے والدکے مطابق، انہوں نے 10مارچ کورات میں بات کی تھی۔اس وقت پوجانے بتایاتھاکہ وہ باہرکھاناکھانے جارہی ہے۔اس کے بعدوالدنے جب 11مارچ کوفون کیا توپوجاکوفون نہیں لگا۔والد نے جے این یوپہنچ کرجب ان سے ملنے کی کوشش کی تواس کاروم بندملا۔اس تعلق سے جے این یوانتظامیہ بھی سہی سے جانکاری نہیں دے سکا۔اس کے بعدوالدنے طالبہ کے لاپتہ ہونے کی شکایت پولس میں دی۔ویسے پوجاغازی آبادکی رہنے والی ہے۔
فی الحال پولس نے اس پورے معاملے میں آئی پی سی کی دفعہ 365کے تحت یعنی اغواکرنے کا مقدمہ درج کیاہے۔یہ مقدمہ نامعلوم لوگوں کے خلاف درج کیاگیاہے۔پولس طالبہ کوتلاش کرنے کی کوشش میں لگ گئی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *