آروشی قتل معاملہ:ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ پہنچی سی بی آئی

arushi-talwar
آروشی قتل معاملہ میں آج مرکزی تفتیشی بیورو(سی بی آئی)نے تلوارجوڑے کوبری کئے جانے کے الہ آبادہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کی ہے۔پانچ مہینے پہلے الہ آبادہائی کورٹ نے 2008میں 14سال کی آروشی اورہیمراج کے قتل کے معاملے میں ناکافی ثبوت کی بناپر راجیش تلواراورنوپورتلوارکوبری کردیاتھا۔ایڈیشنل سولیسٹرجنرل پی نرسمہاسے صلاح کرنے کے بعداب سی بی آئی نے ملک کی عدالت عظمی میں ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کی ہے۔
واضح ہو کہ الہ آباد ہائی کورٹ نے اپنے 273صفحات میں کہا تھا کہ غلط تجزیہ کے ذریعے نچلی عدالت پہلے سے ہی مان بیٹھی تھی کہ نوپر اور راجیش تلوار نے اس واقعے کو انجام دیا ہے۔
نوئیڈا کے جل وایو وہار کے فلیٹ نمبر ایل 32 میں 15 اور 16 مئی 2008 کی آدھی رات آروشی اور ہیمراج کے ساتھ کیا ہوا اس کا نجی عدالت کے جج نے فلم ڈائریکٹر کی طرح افسانوی اور رنگین طریقے سے بیان کیا۔ہائی کورٹ نے کہا کہ تلوار جوڑے پر لگائے گئے الزاموں کے بدلے سی بی آئی کوئی بھی ثبوت پیش نہیں کر پائی۔

 

یہ بھی پڑھیں   ہوٹل کے کمرے میں سری دیوی کے ساتھ آخری چند لمحے
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *