’آپ ‘رکن اسمبلی امانت اللہ خان کو دہلی ہائی کورٹ سے ملی ضمانت

amanatullah-khan
امانت اللہ خان فائل فوٹو
آپ رکن اسمبلی پرکارجروال کے بعدعام آدمی پارٹی کے لیڈراوراوکھلاحلقہ سے رکن اسمبلی کوامانت اللہ خان کوآج دہلی ہائی کورٹ سے راحت ملی ہے۔یعنی دہلی میں چیف سکریٹری انشو پرکاش کے ساتھ مبینہ مار پیٹ کے معاملہ میں عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو دہلی ہائی کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ عدالت نے امانت اللہ کو ضمانت دے دی ہے۔ قبل ازیں امانت اللہ کو 14 دن کے لئے عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا تھا۔عیاں رہے کہ دہلی کے چیف سکریٹری انشو پرکاش نے امانت اللہ خان پرالزام لگایاتھاکہ وزیراعلیٰ اروندکیجروال سے ملاقات کے دوران آپ ممبران اسمبلی نے ان سے بدسلوکی اورہاتھاپائی کی۔چیف سیکریٹری نے دہلی پولیس میں اس کی شکایت کی۔ اس کے بعد اوکھلا سے ایم ایل اے امانت اللہ خان، دیولی سے رکن اسمبلی پرکاش جروال سمیت دیگر ارکان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔واضح ہوکہ 23فروری کو دلی کے چیف سکریٹری انشو پرکاش کے ساتھ مبینہ بدسلوکی اور مارپیٹ کے معاملے میں گرفتار آپ ایم ایل ایز کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی گئی تھی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *