آسام کی 11سالہ مانشی نے ’’دی وائس انڈیاکڈس سیزن-2‘‘کاخطاب اپنے نام کیا

manashi
مشہورکڈس سنگنگ رےئلٹی شو’’دی وائس انڈیاکڈس سیزن-2‘‘کااتوارکوفنالے ہوا۔ کئی مہینوں تک چلے سنگنگ ریلئٹی شو کا خطاب آسام کی رہنے والی 11سال کی مانشی سہاریانے اپنے نام کیا۔مانشی کوشوکے ججوں نے جیت کی ٹرافی کے ساتھ ہی 25لاکھ روپے کا چیک بھی دیا۔مانشی سہاریاکوش پلک موچھل کی ٹیم کاحصہ تھیں۔ گرینڈ فنالے میں مانشی کی ٹکرسروتی گوسوامی ، سکینہ مکھیا، گوتاس کور، نلانجنا اورمحمدفاضل سے ہوئی تھی۔ شوکی پہلی رن اپ نیلانجنا تودوسری رن اپ سروتی رہیں۔دونوں رن اپ کو10-10لاکھ روپے کے چیک دئے گئے۔

 

یہ بھی پڑھیں  پرائیویٹ طیارہ حادثہ کاشکار،11افرادہلاک
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *