وسیم رضوی نے مسلم پرسنل لاء بورڈ پرحملہ بولا

wasim-rizvi
اترپردیش شیعہ سینٹرل وقف بورڈ کے صدروسیم رضوی نے آل انڈیامسلم پرسنل لاء بورڈ پربڑاحملہ بولاہے۔وسیم رضوی نے مولاناسلمان ندوی کوبورڈ سے نکالنے کے بعد آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کا موازنہ دہشت گردتنظیم سے کیاہے۔
وسیم رضوی نے کہاکہ پاکستان اورسعودی عرب کی دہشت گردتنظیمیں ہندوستان کے مسلمانوں سے متعلق بہت اہم فیصلے لیتی ہیں۔آل انڈیامسلم پرسنل لاء بورڈ ایسے دہشت گرد تنظیموں کی شاخ ہے جواپنے خیالات سے ملک کاماحول خراب کررہاہے۔مسلم پرسنل لاء بورڈ کو دہشت گرد تنظیم مان کراس پرپابندی عائد کرناچاہئے۔عیاں رہے کہ وسیم رضوی نے مسلم پرسنل لاء بورڈ کے رکن سلمان حسین ندوی کوبورڈ سے باہرکرنے کے فیصلے پریہ بیان دیاہے۔
خیال رہے کہ ایودھیامعاملے کاحل نکالنے کیلئے گذشتہ دنوں سلمان ندوی نے شری شری روی شنکر سے ملاقات کی تھی، جس میں انہو ں نے متنازعہ جگہ سے مسجدکودوسری جگہ بنانے کی وکالت کی تھی۔ندوی کی اس پہل سے ناراض ہوکرآل انڈیا مسلم پرسنل بورڈ نے 11فروری کوانہیں بورڈ کی رکنیت سے برخاست کردیاتھا۔v

 

یہ بھی پڑھیں   دہرادون کے ایک مسلم خاندان نے مثال پیش کی
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *