مسابقے میں مدرسہ قادریہ مسّر والاکے دوطلبا کی نمایاں کامیابی

madrasa-students
قرآن کریم روئے زمین پر اللہ کی جانب سے رحمت و مغفرت کا وہ وسیع دسترخوان ہے جس کے ذریعہ جسم و روح کوخوراک ملتی ہے در اصل قرآن کریم مذہب اسلام کا وہ حقیقی و بنیادی سر چشمہ ہے جس سے دنیا و آخرت سنورتی ہے اللہ کا فضل ہے کہ اسکی وسیع تر خدمات کے لئے جامعہ اشاعت العلوم اکل کنواں مہاراشڑ کے بانی اور درجنوں مکاتب ،مدارس ،مساجد اور عصری علوم کے ذمہ دار حضرت مولانا غلام محمد وستانوی دامت برکاتہم کو اسکی ہمہ جہت خدمات کے لئے قبول فرمایا ۔
اسکا اظہار نواں ریاستی مسابقہ قرآن و تفسیر و حدیث واقعہ مدرسہ بیت العلوم پپلی مزرعہ ہریانہ میں مدرسہ قادریہ مسّر والاہماچل پردیش کے دو ہونہار طالب علم محمد امجد بن محمد عباس نے تفسیر قرآن اور محمد مشرف بن حافظ محمد اسرافیل نے حدیث پاک میں اول درجہ سے کامیابی حاصل کرنے پر مدرسہ قادریہ مسّروالامیں اسقبالیہ پروگرام کے موقع پر خطاب کیا ؂اور گراں قدر انعامات کا اعلان کیا ۔ناظم مدرسہ قادریہ مسّر والا ہماچل پردیش مولانا فاران نے کہا کہ یہ سب اساتذہ کی انتھک محنتوں کا نتیجہ اور فضل خداوندی کا عمدہ نمونہ ہے ۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *