مالدیپ بحران: ہندوستانی صحافی گرفتار

two-journalists-arrested
مالدیپ میں ہندنژاد دو صحافیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق پنجاب کے منی شرما اور لندن کے آتش راؤجی پٹیل نیوز ایجنسی اے ایف پی کے صحافی ہیں۔ مونو شرما کو قومی سیکورٹی میں دخل دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ مالدیپ بحران میں گرفتار کیے گئے ہندوستانی صحافی منی شرما کے معاملے پر وزارت خارجہ نے بیان جاری کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مالدیپ میں صحافی کے طور پر کام کر رہے ہندوستانی شہری منی شرما کے مالد یپ افسروں کے ذریعہ حراست میں لیے جانے کی جانکاری ہمیں ملی ہے۔ ہم نے اپنے سفارت خانہ کو مقامی افسروں کے رابطہ میں رہنے کے لیے کہا ہے تاکہ معاملے کی تفصیل کا پتہ لگ سکے۔ واضح ہو کہ مالدیپ سپریم کورٹ نے اپوزیشن کے نو لیڈروں کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ صدر یامین کی سرکار نے اس حکم کو ماننے سے انکار کردیا اور صدر نے مالدیپ میں ایمرجنسی کا اعلان کردیا۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عبداللہ سعید اور ایک دیگر جج علی حمید کو گرفتار کرلیا گیا۔ بعد میں سپریم کورٹ کو اپنا فیصلہ بدلنا پڑا۔ دھیان رہے کہ مالدیپ بحران ہندوستان اور چین دونوں ملکوں کے لیے کافی اہم ہے۔ دونوں ملک باریکی سے اس واقعہ پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور وزیر اعظم نریندر مودی نے فون پر بات چیت کے دوران مالدیپ کے سیاسی حالات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *