شوبھت یونیورسٹی میں دو روزہ ضلعی سطح کے کھیل کود مقابلوں کاانعقاد

Gongoh
شوبھت یونیورسٹی کے روح رواں بابو وجیندر کی یوم پیدائش پر یونیورسٹی میں سالانہ کھیل مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ دو روز تک چلنے والے کھیل مقابلوں میں ضلع بھر کے اسکول ، کالجوں کے طلبہ و طالبات حصہ لے رہے ہیں۔ 8 فروری کو اختتامی تقریب میں فاتح کھلاڑیوں کو انعامات تقسیم کئے جائینگے۔ منگل کی صبح یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر درگ وجئے رائے اور ڈاکٹر وی کے کوشک نے فیتہ کاٹ کر کھیلوں کا افتتاح کیا۔ اس کے بعد کھیل مقابلوں میں حصہ لے رہے سبھی کھلاڑیوں نے فلیگ مارچ کیا۔ پہلے دن بیڈ منٹن، تھرو بال، باسکیٹ بال، والی بال، دوڑ، گولا پھینک، اونچی کود، رلے ریس، شطرنج، ٹیبل ٹینس، کبڈی مقابلے ہوئے۔
صوبائی سطح کے ریفری گلاب سنگھ رانا، روی کانت دھیمان اور لال چند پرتاپ کے علاوہ یونیورسٹی کے کھیل مقابلوں کے انچارج کی نگرانی میں یہ کھیل مقابلے ہوئے۔ کھیل انچارج بھوپیندر سنگھ نے بتایا کہ ان مقابلوں میں گنگوہ کے دویہ پبلک اسکول، پرکاش جونیئرہائی اسکول، پربھا گیان جیوتی اسکول، لالا کرشن چند سرکاری ڈگری کالج، پی ایم رام لال ڈگری کالج کے علاوہ سرسوتی وہار پبلک اسکول سہارنپور، سرساوہ کا کیندریہ ودیالیہ، نانوتہ کا برائٹ ہوم پبلک اسکول، گرین فیلڈر اکیڈمی ، جمنا نگر سے گرونانک خالصہ کالج، نکوڑ کے ہری اانسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنا لوجی، بلاس پور جنتا انٹر کالج، دہرہ دون کا ڈی اے وی پی جی کالج کے تقریباً250 طلبہ و طالبات حصہ لے رہے ہیں۔ دو روزہ کھیل تقریبات کے فاتح کھلاٹیوں کو ایک تقریب میں آٹھ فروری کو انعمات تقسیم کئے جائینگے۔ افتتاحی تقریب میں یونیورسٹی رجسٹرار داکٹر مہی پال، ڈاکٹر رنجیت سنگھ، کےئر ٹیکر صوفی ظہیر اختر، ڈاکٹر سوربھ شرما، ڈاکٹر عارف ناصر، ڈاکٹر پرشانت وغیرہ موجود رہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *