سوشل میڈیا اس اداکارہ پرفدا

priya
ویلنٹائن ہفتہ چل رہاہے ۔اس ہفتے انٹرنیٹ پریوزرس ویڈیو، فوٹوز اورکلپس سوشل میڈیا پرشیئر کررہے ہیں۔ اسی بیچ ایک ویڈیوسوشل میڈیا پرتیزی سے وائرل ہورہاہے جسے خوب پسندکیاجارہاہے۔ اس ویڈیومیں ایک لڑکی اپنے آنکھوں کے اشاروں سے اپنے بوائے فرینڈ کے تئیں پیارکا اظہارکرتی نظرآرہی ہے۔لوگوں کواس لڑکی کے ایکسپریشنس اتنے پسندآرہے ہیں کہ انسٹگرام پرکچھ گھنٹوں پراس کے فالورس کی تعدادمیں کافی اضافہ ہواہے۔یوزرس ویڈیواورفوٹوز پراپنے اپنے رےئکشن دے رہے ہیں۔اس ویڈیومیں پریاآنکھوں ہی آنکھوں میں رومانس کرتی نظرآرہی ہیں۔ان کی مسکان پرسوشل میڈیا فدا ہوگیاہے اوریہ لڑکی اپنی ڈیبیوفلم سے پہلے سرخیوں میں چھاگئی ہیں۔
بہرکیف انٹرنیٹ پران دنوں ایک خوبصورت ملیالوی اداکارہ پریا پرکاش واریئر چھائی ہوئی ہیں۔سوشل میڈیا پروائرل ایک ویڈیومیں اسے خوب پسندکیاجارہاہے۔18سالہ پریاپرکاش واریئرکیرل کی رہنے والی ہیں۔جس وائرل ویڈیومیں اپنے خوبصورتی کا جلوہ بکھیرتی دکھ رہی ہیں ۔وہ ایک ملیالی گانا’مانیکاملیاراپووی‘ہے۔یہ گاناان کی آنے والی فلم ’اورو ادارلو‘(Oru adaar Love)کاہے اوراس گانے نے انٹرنیٹ پردھوم مچادی ہے۔یوٹوب پرریلیزہونے کے بعد دودنوں کے اندرہی اس کے ویوز45لاکھ سے زائد تک پہنچ گئے ہیں اورلگاتاربڑھ رہے ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں   مستقبل میں کوئی الیکشن نہیں لڑیں گی اومابھارتی
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *