سری دیوی کی لاش دبئی سے آنے والی ہے

فلمی دنیا کی مشہور اداکارہ سری دیوی کے انتقال سے پورا ملک سوگوار ہے۔ دبئی سے ان کا جسدخاکی آج ممبئی لایا جائے گا۔کچھ کاغذی خانہ پری کی وجہ سے ان کی لاش متعلقین کو نہیںملی ہے۔ اس کے علاوہ این او سی بھی ملنا ابھی باقی ہے۔ ان سب کاغذی خانہ پری کے بعد آج ان کی لاش دبئی سے ممبئی بھیجی جائے گی۔ ان کی لاش کو لانے کے لیے مشہور صنعت کار انل امبانی کا پرائیویٹ جیٹ دبئی بھیجا گیا ہے۔
خلیج ٹائمز کی خبر کے مطابق یو اے ای کے افسروں نے بتایا ہے کہ سری دیوی کا خاندان پوسٹ مارٹم پورا ہونے کے بعد جنرل ڈپارٹمنٹ آف فارنسک ایویڈنس کی طرف سے کی گئی لیباریٹری کا انتظار کررہا ہے۔سارے عمل کے بعد سر ی دیوی کی لاش ان کے خاندان کو سونپی جائے گی ۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *