اداکارہ نے 9مہینے چھپائی پریگنینسی کی بات

kylie-jenner
امریکی ریئلٹی ٹیلی ویزن اداکارہ کائلی جینرنے بے بی گرل کوجنم دیاہے۔20سالہ کائلی نے اپنی پریگننسی(حاملہ) کی بات میڈیاسے چھپاکر رکھی تھی۔حالانکہ یہ خبرلیک ہوگئی تھی۔کیپنگ اپ وِدْ دیَ کاردشےئنس‘ کی اس اداکارہ نے اپنے بوائے فرینڈ ٹریوس اسکاٹ کے ساتھ بچی کوجنم دیاہے۔دراصل کائلی نے انسٹگرام پرپوسٹ کرکے اپنی بے بی کے پیداہونے کی خبردی اورلووں سے معافی بھی مانگی ۔
انہو ں نے اپنے انسٹگرام میں لکھاہے کہ میں افواہوں کے بیچ آپ لوگوں کواندھیرے میں رکھنے کیلئے معافی مانگناچاہتی ہوں۔میں جانتی ہوں کہ میں اپنے ہرسفرمیں آپ لوگوں کوشامل کرتی ہوں، لیکن اپنی پریگننسی میں دنیاکے سامنے نہیں کرناچاہتی تھی۔مجھے اس چیزکیلئے خودکوتیارکرناتھا۔یہ زندگی بھرکارول ہے۔مجھے پتہ تھاکہ میرابچہ سارے اموشنس اورتناؤ کومحسوس کرے گا۔اسلئے میں نے یہ قدم اٹھایا۔حمل بہت ہی خوبصورت اورزندگی کوبدلنے والی تجربہ تھااورمیں اسے یادکروں گی۔ میں اپنے دوستوں اورخاندان کوشکریہ کہناچاہوں گی کیونکہ انہو ں نے اسے پوشیدہ رکھنے میں بہت مددکی۔ میری خوبصورت اورصحت مندبیٹی یکم فروری کوپیداہوئی اورمیں اس خبرکوشیئرکرنے کا انتظارنہیں کرپائی۔سمجھنے کیلئے شکریہ۔اپنے حمل کے دوران کائلی میڈیاکے سامنے نہیں آتی تھیں۔اس وقت یہ خبریں آئی تھیں کہ انہیں اپنے بدلتے جسم کولوگوں کودکھاناپسندنہیں ۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *