بابری مسجد-رام جنم بھومی کی سماعت 14مارچ تک کیلئے ملتوی

بابری مسجد-رام جنم بھومی تنازعہ معاملے میں آج سپریم کورٹ سماعت ہوئی۔ حالانکہ ترجمے کا کام پورانہ ہونے کی وجہ سے سماعت ٹل گئی ۔اب 14مارچ کواگلی سماعت ہوگی۔عدالت نے سبھی فریقین کودستاویزات جمع کرننے کیلئے دوہفتے کا وقت دیاہے۔ عیاں رہے کہ اس معاملے سے متعلق کی عرضیوں پراہم سنوائی ہونی ہے، جس پرپورے ملک کی نگائیں مرکوزہیں۔
سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے کہاکہ سب سے پہلے اہم عرضی دہندگان کی دلیلیں سنیں جائیں گی بعدمیں دیگرعرضی گذارپرسنوائی ہوگی۔اس معاملے میں اہم عرضی گذار رام للا، سنی وقف بورڈ اورنرماہی اکھاڑاہیں۔ چیف جسٹس دیپک مشرانے کہاکہ اسے بھومی تنازعہ کے طورپردیکھاجائے گا۔سپریم کورٹ یہ بھی واضح کیاکہ جذباتی اورسیاسی دلیلیں نہیں سنی جائیں گی۔یہ صرف قانونی معاملہ ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *