شلپاشندے کاسیریل سے ’بگ باس‘ تک کاسفر

شلپاشندے ایک ہندوستانی ٹیلی ویزن اداکارہ ہیں۔ویسے تو1999 میں شلپانے ٹیلی ویزن میں قدم رکھا، لیکن ’اسٹارپلس‘ کے ’بھابھی ‘سیریل میں 2002سے 2008تک منفی رول پلے کرنے کیلئے سرخیوں میں آئیں۔اس کے بعدوہ ’اسٹارپلس‘ کے دوسرے سیریل ’کبھی آئے ناجدائی‘میں بھی 2001سے تک رول پلے کیا۔ ’سنجیونی‘ (2002-05) اورتاریخی ناٹک ’امرپالی‘(2002) میں اداکئے کرداروں نے ٹیلی ویزن دنیامیں انکی پوزیشن مزیدمستحکم کردیا۔ شلپاشندے کو’بھابھی جی گھرپرہے‘ پرانگوری بھابھی کے رول کیلئے کافی شہرت ومقبولیت ملی ۔لیکن پروڈیوسر کے ساتھ کئی معاملوں میں غیر رضامندی کے بعدانہوں نے 2009 میں اس سیریل کوچھوڑدیا۔ عیاں رہے کہ شلپاشندے نے دوتیلگوفلموں ’چھنّا‘ اور’شیوانی‘ میں بھی کام کیاہے۔
’بھابھی جی گھرپرہے!‘ایک ہندو ستانی سیریل ہے۔اس کا نشر ’اینڈ ٹی وی‘ پرہرہفتہ سوموارسے جمعہ تک رات ساڑھے دس بجے ہوتاہے۔ ’بھابھی جی گھرپرہے‘ یہ کہانی کانپور کے دوپڑوسی خاندان کی ہے۔ دونوں ہی فیملی کے شوہرکودوسرے کی بیوی سے پیارہوجاتاہے اوروہ ان سے ملنے کیلئے بہانے تلاش کرتے رہتے ہیں۔وہ سبھی غلط طریقہ ثابت ہو جاتاہے اوروہ ان سبھی میں پھنستے رہتے ہیں۔ہراپیسودمیں اس کی الگ کہانی ہوتی ہیں جس میں منموہن تیواری اچھے بنیائن کے تاجرہیں، جبکہ وبھوتی مشرابے روزگارشوہرہیں جن کی بیوی انیتامشراگرومنگ کلاسز لیکر چلتی ہے۔منموہن تیواری بیوی کی گھریلوخاتون ہیں جوگھرکے کاموں میں لگی رہتی ہیں۔ٹیلی ویزن سے ایک سال سے زائددوررہنے کے بعد اکتوبر2017میں شلپانے ہندوستانی ریئلٹی ٹیلی ویزن شو’بگ باس سیزن 11پرایک حصہ لیا اور14جنوری 2018کوبگ باس 11کی فاتح بنیں۔

 

 

 

 

 

 

 

شلپاشندے ٹی وی اداکاررومیت راج کے قریب ایک ٹیلی ویزن شوکی شوٹنگ کے دوران آئیں اورپھریہ رشتہ شادی تک جاپہنچا۔2009میں نہ صرف دونوںکی شادی کی تاریخ اورجگہ طے ہوچکی تھیں بلکہ کارڈ بھی چھپ چکے تھے۔خاندان کے ممبران ، رشتے داراوردوستوں کی موجودگی میں جوڑے نے 29نومبر 2009 کوگوا میں شادی کرنے کافیصلہ کیاتھا لیکن اسی سال کرواچودھ کے ٹھیک دودن پہلے شلپانے شادی توڑنے کا فیصلہ کرلیا۔
شلپانے اس شادی توڑنے کے پیچھے اصلی وجہ سات سال بعدسال 2016 میں دیئے ایک انٹرویوبتائی ۔ان کے مطابق، کرواچودھ کے دودن پہلے انہیں احساس ہواکہ رومیت ایک نبھانے والے شوہرثابت نہیں ہوسکتے ۔دراصل ،شلپانے رومت کواپنی پریشانیاں بتائی تھیں۔لیکن رومت نے شلپاکی پریشانی سمجھے بغیران کی فیملی کی بے عزتی کی تھی۔ آخرکارشلپا نے طے کرلیاکہ وہ اب رومت سے شادی نہیں کریں گی اورانہوں نے اس رشتے کوتوڑنے کا اعلان کردیا۔ بہرحال اس بات کونوسال سے زیادہ عرصہ گزرچکاہے۔شلپااب تک سنگل ہی ہیں اوررومت راج کی شادی ہوچکی ہے۔ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔بگ باس کے اس پورے سیزن میں رومت راج نے شلپاکاسپورٹ کیا۔ پچھلے دنوں رومت نے ٹویٹر پر لکھاتھا کہ میری پرسنل لائف کے بارے میں کچھ لکھنے یامجھے ٹرول کرنے سے پہلے آپ اپنے پسندیدہ کنٹیسٹنٹ کوووٹ کریں۔شلپامیرے لئے خاص معنی رکھتی ہیں اورمیری آٹھ سال کی خاموشی یہ بیان کرتی ہے کہ میں آج بھی ان کی بہت عزت کرتاہوں۔امیدکرتاہوں کہ سب سے اچھے شخص اورصحیح شخص کی جیت ہو۔عیاں رہے کہ شلپابگ باس فاتح بنیں تو رومیت نے انہیں جیت کی مبارکباد دی۔اس سے ظاہرہے کہ بھلے ہی دونوں کی راہیں الگ ہوچکی ہوں لیکن آج بھی یہ ایک دوسرے کی عزت واحترام کرتے ہیں۔
’بگ باس ‘ ایک ریئلٹی سیریل ہے، جس میں کئی ستارے ،متنازعہ شخصیت یاعام آدمی کے ایک گروپ کوایک گھرمیں تین مہینے کیلئے ایک ساتھ رکھاجاتاہے۔ان کاباہری دنیاسے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔یہاں صرف ایک شخص کی آوازآتی ہے جووقت وقت پرہدایات دیتارہتاہے، جسے بگ باس کے نام سے جاناجاتاہے۔ ہفتے کے شروعات میں سبھی شرکاء میں سے ہی کسی ایک کوگھرسے باہرکرنے کیلئے نامزدکیاجاتاہے۔سب سے زیادہ بارکنہی دویاچارممبران کوگھرسے باہرکرنے کیلئے نامزدکیا جاتاہے۔ عوام ، نامزد میں سے اپنے اپنے پسندیدہ امیدوار کوبچانے کیلئے ووٹ کرتے ہیں۔سب سے کم ووٹ پانے والے کوگھرسے نکال دیا جاتا ہے اوریہ سلسلہ چلتا رہتاہے۔ آخرمیں بچنے والا فاتح ہوتاہے۔اس کے علاوہ ہفتے کے بیچ میں گھرکاکپتان بننے اورلکزری بجٹ کیلئے کئی ٹاسک ہوتے رہتے ہیں۔

 

 

 

 

 

 

 

اینڈٹی وی کے شو’بھابھی جی گھر پرہے‘سے لوگوں کے دلوں میں اپنی جگہ بنانے والی شلپانے کہاکہ اس شوسے لیکربگ باس کے اسٹیج تک کا یہ سفران کے لئے کافی ریئل تھا۔ شلپانے کہاکہ جس طرح میں نے شو میں بھابھی جی کا رول اداکیا،اصل لائف میں بھی میں ویسی ہی ہوں۔ ان چیزوں کو پیش کرنے کاموقع مجھے اس شومیں ملا۔
شلپانے ایک انٹرویومیں بتایاکہ اب وہ ٹیلی ویژن پرنہیں لوٹناچاہتی ۔ انہوں نے کہاکہ ’بھابھی جی گھرپر ہے‘کولیکربرے تجربوں سے گزرنے کے بعداب ٹیلی ویزن شومیں شلپاکام نہیں کرناچاہتی۔اکثرریئلٹی شوکوجیتنے والوں کوبہت سارے ٹیلی ویژن شوکے آفر ملتے ہیں، لیکن شلپا کاکہناہے کہ ’بھابھی جی گھرپرہے‘ شوکے دوران جوکچھ ہوا، اسکے بعدوہ اب چھوٹے پردے پرکام نہیں کرنا چاہتی ہیں۔شلپاکے مطابق،’ ’میں ٹیلی ویزن کے بجائے فلموں میں کام کرناچاہوں گی۔کئی سالوں تک کام کرنے کے بعداس فیلڈکے لوگوں نے میرے ساتھ جیساسلوک کیا،اس سے میں بیحدمایوس ہوں۔میں اب ٹی وی انڈسٹری میں اورکام نہیں کرنا چاہتی‘‘۔عیاں رہے کہ ٹی وی اداکارہ شلپانے 2016میں شوکے انتظامیہ کے کچھ معاملوں پر گڑبڑہونے کے بعد’بھابھی جی گھرپرہیں‘ کوچھوڑ دیا تھا۔ انہوں نے شوکے ڈائریکٹر سنجے کوہلی کے خلاف جنسی زیادتی کی شکایت بھی درج کرائی تھی۔
شلپانے ایک انٹرویومیں یہ بھی بتایا ہے کہ اب میرے اوروکاس کے رشتوں میں کسی بھی طرح کی کوئی تکلیف نہیں ہے۔میں نے وکاس سے کمٹمنٹ کی تھی کہ میں ان کے ایک ویب سیریزمیں کام کروں گی۔ٹی وی مجھے نہیں کرناہے،مجھے کسی بھی کریکٹر میں مت ڈالو۔آگے انشاء اللہ بالی ووڈ میں کچھ ملاتواب نومبریادسمبرمیں ہو سکتاہے اس پرکام شروع ہوجائے۔
ویسے شلپافلم ’پٹیل کی پنجابی شادی‘ میں آئٹم سانگ ’مارولائن‘ بھی کرچکی ہیں اورگانے میں اپنے بڑھے وزن کولیکرکافی ٹرول بھی ہوئیں۔
شلپاشندے نے حناخان کوہراکر بگ باس 11ٹروفی اپنے نام کی ۔ٹی وی کی پاپولراورمتنازعہ اداکاراؤں شامل شلپا 40سال کی ہوچکی ہیں۔اب وہ بالی ووڈ میں قسمت آزمانے کے خواہاں ہیں۔توقع کی جاتی ہے کہ انہیں بالی ووڈ میں بھی کامیابی ملے گی۔کیونکہ شلپاایک محنتی اداکارہ ہیں۔وہ اپنی محنت کی وجہ سے ہی بگ باس کے اسٹیج تک پہنچیں اوربگ باس کی فاتح بنیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *