بالی ووڈ ادکارجتندرپرجنسی زیادتی کاالزام ،معاملہ درج

jitendra
بالی ووڈ کے سینئراداکارجتندرپرجنسی زیادتی کاالزام لگاہے۔ حیران کرنے والی بات یہ ہے کہ ان پریہ الزام کسی اورنہیں بلکہ ان کی پھوپھیربہن یعنی بوواکی بیٹی نے لگایاہے۔ بدھ کوجتندرکے خلاف متاثرہ بہن نے شکایت درج کرائی ہے ، جس میں الزام ہے کہ 47سال پہلے ادکار جتندرنے ان سے جنسی زیادتی کی تھی۔جتندرجن کا اصلی نام روی کپورہے، شکایت گذارکے ممیرے بھائی ہیں۔جتیندرکے خلاف ہماچل پردیش ڈ ی جی پی آفس میں شکایت کی گئی ہے۔شکایت کے مطابق، یہ واقعہ جنوری 1971کاہے،جب متاثرہ 18سال کی تھیں اورجتندر28سال کے تھے۔
شکایت گزارنے کہاہے کہ جتندرنے متاثرہ کیلئے نئی دہلی سے شملہ آنے کا بندوبست کیا تھا تاکہ وہ اس سیٹ پرآسکیں، جہاں جتندر ایک فلم کی شوٹنگ کررہے تھے۔شکایت گذارنے الزام لگایاہے کہ رات میں شملہ پہنچنے پرجتندرنشے کی حالت میں ان کے روم تک پہنچے تھے اور دوبستروں کوآپس میں جوڑکران کے ساتھ جنسی زیادتی کی ۔حالانکہ اداکارنے اس بات سے انکارکیاکہ ایسی کوئی بات نہیں ہوئی تھی اوراس الزام کوبے بنیادبتایا۔
عیاں رہے کہ ابھی جتندر75سال کے ہیں اورانہو ں نے اپنے فلمی کرےئرمیں ایک سے بڑھ ایک کئی ہٹ فلمیں دی ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں  اداکارہ ایلیانانے کھولااپنی شادی کاراز
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *