سلمان خان کولڑکی مل گئی،ٹویٹرپرکیااعلان

salman-varina
بالی ووڈ کے سلطان دبنگ سلمان خان کی فلم ’ٹائیگرزندہ ہے‘باکس آفس پرکامیابی کے نئے ریکارڈزبنارہی ہے۔اسی بیچ سلمان خان نے اعلان کیاہے کہ انہیں لڑکی مل گئی ہے۔دراصل سلمان خان نے 5فروری کورات میں ٹویٹرپرلکھاکہ مجھے لڑکی مل گئی‘۔ حالانکہ انہو ں نے یہ بات نہیں بتائی کہ انہیں شادی کیلئے لڑکی ملی ہے یاپھرآنے والی فلم ’بھارت‘ کی ہیروئن۔سلمان خان نے جیسے ہی ٹویٹرپرلڑکی ملنے کا اعلان کیا، ویسے ہی ان کے فینس سرگرم ومتحرک ہوگئے۔سلمان کے اس پوسٹ کوپانچ ہزارسے زائدبارریٹویٹ اور19ہزار سے زیادہ لائکس مل چکے ہیں۔ٹویٹرپرسلمان کوالگ الگ سے طرح سے ردعمل مل رہے ہیں۔کچھ لوگوں نے توانہیں مبارکباد دی ہے، جبکہ کچھ لوگوں نے ان کامذاق اڑایاہے۔
سلمان نے اپنے دوسرے ٹویٹ میں اس لڑکی کے بارے میں خلاصہ کیاہے۔اس لڑکی کانام واریناہے۔سلمان نے ٹویٹرپرلکھاکہ یہ لڑکی انہوں نے اپنے لئے نہیں ،بلکہ اپنے بہنوئی کیلئے چنی ہے۔جی ہاں!سلمان خان اپنی بہن ارپتاخان شرماکے شوہرآیوش شرماکوفلموں میں لانچ کرنے والے ہیں۔ایسے میں واریناآیوش شرماکی فلم کی ہیروئین کے طورپرنظرآنے والی ہیں۔بہرکیف سلمان خان ان دنوں فلم ’ریس 3‘کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔اس کے بعدوہ علی عباس ظفر ڈائریکشن فلم ’بھارت ‘ کی شوٹنگ شروع کریں گے۔

 

یہ بھی پڑھیں  کامیڈین کپل شرماکی چھوٹے پردے پرواپسی ہوگی!
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *