ضمنی انتخابات : راجستھان ومغربی بنگال میں بی جے پی کو جھٹکا

congress
مغربی بنگال وراجستھان ضمنی انتخابات میں ہوئی اب تک کی ووٹوں کی گنتی میں کانگریس پارٹی لوک سبھاکی دونوں سیٹوں پرآگے چل رہی ہے اورمانڈل گڑھ اسمبلی سیٹ پرکانگریس 12ہزار976ووٹوں سے جیت حاصل کی ہے۔کانگریس کے امیدواراجمیراورالورلوک سبھاسیٹوں پرشروعات سے ہی برتری بنائے ہوئے ہیں۔وہیں مغربی بنگال کی ایک سیٹ پر ترنمول کانگریس نے جیت درج کی ہے جبکہ ایک سیٹ پر کافی آگے چل رہی ہے۔
گویا کہ مغربی بنگال اور راجستھان میں ہوئے ضمنی انتخابات میں بی جے پی کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ راجستھان میں ایک اسمبلی سیٹ اور دو پارلیمانی سیٹ جبکہ مغربی بنگال میں ایک اسمبلی اور ایک پارلیمانی سیٹ کیلئے انتخابات ہوئے تھے۔
جبکہ راجستھان کے اب تک نتائج کے مطابق کانگریس نے منڈل گڑھ اسمبلی سیٹ اپنی جیت درج کرلی ہے اور اجمیر اور الور لوک سبھا سیٹ سے کانگریس امیدوار کافی آگے چل رہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ گذشتہ29 جنوری کو ہوئے الور لوک سبھا ضمنی انتخاب کے لئے61.93فیصد اور اجمیر لوک سبھا ضمنی انتخاب کے لئے65.59فیصد پولنگ ہوئی تھی جبکہ مانڈلگڑھ اسمبلی ضمنی انتخابات میں 78.68 فیصد ووٹروں نے اپنے ووٹ کے حق کا استعمال کیا۔مغربی بنگال میں دونوں سیٹوں پر 29 جنوری کو ضمنی انتخابات ہوئے تھے ، جس میں الوبیریا لوک سبھا سیٹ پر 76 فیصد اور نواپورا اسمبلی سیٹ پر 75.3 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی۔

 

یہ بھی پڑھیں  ’کلپناچاؤلہ کہاکرتی تھیں میں خلاء کیلئے بنی ہوں‘
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *