میں ایوانکاٹرمپ کوڈیٹ کررہاتھا،کوینسی جونس کا دعویٰ

Quincy-Jones-ivanka-trump
مشہورامریکن میوزک پروڈیوسرکوینسی جونس کاکہناہے کہ انہو ں نے امریکی صدر ڈونالڈٹرمپ کی بیٹی ایوانکاٹرمپ کوڈیٹ کیاہے۔ انہو ں نے والشرمیگزین کے ساتھ ایک انٹرویومیں یہ دعویٰ کیاہے۔جونس جواداکارہ رشیدہ جونس کے والد اور’ٹوِن پکس‘ اسٹار پیگی لپٹن کے سابق شوہرہیں۔جونس نے کہاکہ ڈیزائنرٹامی ہلفیگرنے انہیں یہ موقع دلایا۔ انہو ں نے امریکی صدر ٹرمپ کی بھی مذمت کی اورکہاکہ یہی وجہ ہے کہ ملک میں نسل پرستی پھرسے ابھرآئی ہے۔جونس نے انٹرویومیں کہاکہ آپ جانتے ہیں میں ایوانکاٹرمپ کوڈیٹ کررہا تھا۔ ہالی ووڈ کے میوزک ڈائریکٹرکوینسی جونس کی عمر84سال ہے، جبکہ امریکی صدرکی بیٹی ایوانکاکی عمر 36سال ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *