ونڈے سیریز:ہندوستان نے ساؤتھ افریقہ کو6وکٹ سے دی شکست

virat-kohli
ساؤتھ افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریزہارنے کے بعدہندوستانی ٹیم نے ونڈے سیریزکا آغاز جیت کے ساتھ کیاہے۔یکم فروری کوکنگس میڈاسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ونڈے میں ہندوستان نے ساؤتھ افریقہ کو6وکٹ سے ہرادیاہے۔اسی کے ساتھ مہمان ٹیم نے 6ونڈے میچوں کی سیریزمیں 1-0سے برتری حاصل کرلی ہے۔میچ میں ایک بارپھر جیت کے ہیروکپتان وراٹ کوہلی رہے۔ وراٹ کوہلی نے سنچری پاری کھیل کراپنے فورم کا ثبوت دیاہے۔
عیاں رہے کہ ٹاس جیت کرپہلے بلے بازی کرتے ہوئے ساؤتھ افریقہ نے 50اوورمیں 8وکٹ گنواکر269رن بنائے۔ساؤتھ افریقہ کیلئے کپتان فاف ڈپلیسس نے 120رنوں کی شاندارپاری کھیلی۔ساؤتھ افریقہ نے ٹیم انڈیاسے سامنے 270رنوں کا ہدف رکھا۔وہیں کپتان کوہلی جنہو ں نے ونڈے کرےئرکا33ویں سنچری لگاتے ہوئے 112رنوں کی پاری کھیلی۔ سلامی بلے بازروہت شرمانے 20، شیکھردھون 35رن، اجنکیارہانے 79رنزبنائے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *