اے ایم یو :ببلی یادو نے نورتھ زون ٹورنامنٹ کے اسپیڈ وال کلمبنگ مقابلہ میں تیسرا مقام حاصل کیا

Ms-Babli-Yadav
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی گیمس کمیٹی کے ماؤنٹیرنگ کلب کی رکن ببلی یادو نے حال ہی میں دہلی میں انڈین ماؤنٹیرنگ فیڈریشن کے زیرِ اہتمام منعقدہ نورتھ زون ٹورنامنٹ کے اسپیڈ وال کلمبنگ مقابلہ میں خواتین کے زمرے میں تیسرا مقام حاصل کیا ہے۔ ببلی یادو اے ایم یو میں ایم بی ایڈ سال اول کی طالبہ ہیں۔ ببلی یادو کو نقرئی تمغہ سے سرفراز کیا گیا۔ببلی یادو نے اپنی فتح کا سہرا کوچ محمد شہاب خاں اور گیمس کمیٹی کے سکریٹری پروفیسر ایس امجد علی رضوی اور کلب کے صدر ڈاکٹر خرم حسین کے سر باندھا ہے۔
گیمس کمیٹی کے سکریٹری پروفیسر امجد علی رضوی نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ فیڈریشن کے زیرِ اہتمام ایڈوینچر اسپورٹ کو فروغ دینے کے لئے پوری طرح سنجیدہ ہے اور اس کی بھیجی گئی کسی بھی تجویز پر سنجیدگی کے ساتھ غور کیا جاتا ہے۔کوچ شہاب خاں نے بتایا کہ اے ایم یو کے ماؤنٹیرنگ کلب کے اراکین نے راجستھان کے ماؤنٹ آبو میں منعقدہ دس روزہ بیسک راؤ ماؤنٹیرنگ کورس میں بھی حصہ لیا ہے۔ ٹیم کی اراکین عرشی گپتا، فاطمہ خانم، نشا کماری، ندا زینب، رشمی وارشنی، فہیم احمد اور ٹیم مینیجر رانا رضا نے بھی ببلی یادو کو مبارکباد پیش کی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں   تاج محل مندرتھا،اب مردہ گھربن گیا:ونے کٹیار
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *