ہوٹل کے کمرے میں سری دیوی کے ساتھ آخری چند لمحے

سری دیوی کی موت سے صرف بالی ووڈ ہی نہیں، دنیا بھر میں ان کے چاہنے والے صدمے میں ہیں۔ ایک ایک کر کے ان کی موت سے قبل کے کئی واقعات اور قصے سامنے آ رہے ہیں۔ دبئی میں رشتہ دار کی شادی میں شامل ہونے گئیں سری دیوی بہت خوش اور فٹ تھیں۔ پھر خبر آئی کہ ان پر دل کا دورہ پڑا اور اسپتال پہنچنے سے پہلے انہوں نے دم توڑ دیا۔ اب ان کی آخری 15 منٹ کی جو تصویرسامنے آ رہی ہے، وہ اور بھی دلدوز ہے۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق، دبئی والی شادی سے ان کے شوہر بونی کپور ممبئی واپس آ چکے تھے، لیکن ہفتہ کے روز ہی وہ واپس دوبئی پہنچے تھے۔ وہ سری دیوی کو بڑا سرپرائز دینا چاہتے تھے۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ہفتے کی شام موت سے ٹھیک پہلے سری دیوی اپنے شوہر کے ساتھ رات کے کھانے پر جانے کی تیاری میں تھیں۔ یہ ڈنر ڈیٹ ان کی ڈریم ڈنر ڈیٹ ہونے والی تھی۔ رپورٹ کے مطابق، بونی کپور شام 5:30 بجے سری دیوی سے ملنے پہنچے تھے۔ دونوں ہوٹل کے کمرے میں ہی تھے۔
بونی کپور نے سری دیوی سے ڈنر پر چلنے کے لئے کہا تھا۔ اسی کو لے کر دونوں کی 15 منٹ تک کچھ بات چیت ہوئی اور پھر سری دیوی باتھ روم میں چلی گئیں۔ جب وہ کافی دیر تک باہر نہیں آئیں، تو بونی نے دروازہ کھٹکھٹایا اور جب دروازہ بھی نہیں کھلا، کوئی آواز بھی نہیں آئی، تو انہوں نے کسی طرح خود ہی دروازہ کھولا۔ جیسے وہ باتھ روم کے اندر پہنچے سری دیوی باتھ ٹب میں بے سدھ پڑی تھیں۔
انہیں ہوش میں لانے کی بہت کوشش کی گئی، لیکن ان کی سانسیں جا چکی تھیں۔ انہیں اسپتال بھی لے جایا گیا، لیکن وہ اس دنیا سے جا چکی تھیں۔ رپورٹ کے مطابق، پولیس میں تقریبا 9 بجے اس کی اطلاع دی گئی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *