ہندوستان بناانڈر19-عالمی کپ چمپئن

team-india-u19
ہندوستان نے انڈر19-عالمی کپ جیت لیاہے۔فائنل میں اس نے آسٹریلیاکو8وکٹ سے ہرایا۔ہندوستان نے 217رنوں کاہدف 67گیند رہتے ہوئے حاصل کرلیا۔ منجوت کالکر101اورہاروک دیسائی 47رنوں پرناٹ آؤٹ رہے۔ منجوت نے 102گیندوں کی پاری میں 3چھکے اور8چوکے لگائے۔وہیں گیندبازی میں ہندوستان کی طرف سے کملیش نگرکوٹی، ایشان پوریل، شیوسنگھ، انوکول رائے نے دودووکٹ لئے تووہیں شیوم ماوی نے ایک بلے بازکوآؤٹ کیا۔شوبھمن گل کومین آف دی ٹورنامنٹ ایوارڈ دیاگیاہے۔ مین آف دی میچ منجوت کودیاگیاہے۔آسٹریلیاکی طرف سے سب سے زیادہ 76رن مرلونے بنائے۔
عیاں رہے کہ گیندبازوں کے بہترین کارکردگی کے بعدسلامی بلے بازمنجوت کالکرکی سنچری پاری (ناباد101) کی بدولت ہندوستانی ٹیم نے آج یہاں ایکطرفہ فائنل مقابلے میں آسٹریلیا کوآٹھ وکٹ سے ہراکرآئی سی سی انڈر19عالمی کپ جیت لیاہے۔آسٹریلیاکی ٹیم ٹاس جیت کرپہلے بلے بازی کرتے ہوئے 216رن بناکر آؤٹ ہوگئی۔ جواب میں منجوت کی سنچری کی بدولت ہندوستان نے ہدف 38.5اوورمیں محض دووکٹ گنواکرحاصل کرلیا۔اس جیت کے ساتھ انڈر19عالمی کپ چوتھی بارجیت کرہندوستان نے تاریخ رقم کردی ہے۔کوئی بھی ٹیم چارباریہ عالمی کپ نہیں جیت پائی ہے۔ اس معاملے میں ہندوستان کے بعدآسٹریلیاکانمبرآتاہے جوتین بارچمپئن بناہے۔ہندوستانی ٹیم اس سے پہلے محمدکیف 2002، وراٹ کوہلی2008، اورانموکت چند2012کی قیادت میں جونےئرعالمی کپ جیتاتھا۔2018میں فائنل مقابلہ پوری طرح ایکطرفہ رہا اورآسٹریلیائی ٹیم ہندوستان کوکبھی بھی مقابلہ دیتے ہوئے نظرنہیں آئی۔ویسے پورے ٹورنامنٹ میں ہی پرتھوری شا کی قیادت والی ہندوستانی ٹیم کی کارکردگی زبردست رہا اورسبھی میچ اس نے بیحدآسانی سے جیتے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *