انٹر ہال فٹ بال ٹورنامنٹ کے مقابلوں میں ٹیمیں آئندہ راؤنڈ میں داخل

Football-winner-NRSC-team
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں چل رہے انٹر ہال فٹ بال ٹورنامنٹ کے مقابلوں میں این آر ایس سی، وی ایم ہال، ہادی حسن ہال اور ایم ایم ہال کی ٹیمیں اپنی حریف ٹیموں کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کے آئندہ راؤنڈ میں داخل ہوگئی ہیں۔پہلے مقابلہ میں این آر ایس سی ہال کی ٹیم نے آفتاب ہال کی ٹیم کو6-0سے، دوسرے مقابلہ میں وی ایم ہال کی ٹیم نے منٹو سرکل کی ٹیم کو1-0سے، تیسرے مقابلہ میں ہادی حسن ہال کی ٹیم نے ایس ایس ہال ( ساؤتھ) کی ٹیم کو1-0سے اور چوتھے میچ میں ایم ایم ہال کی ٹیم نے سلیمان ہال کی ٹیم کو3-1سے شکست دی۔ میچ کے ریفری طفیل الرحمن، عامر، شبھم، طلعت، عبداللہ اور اریب تھے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *