ایل او سی پر پوری رات گولی باری ہوئی

LOC
پاکستان نے اتوار کی رات جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں و کشمیرکے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا۔ اتوار کو پوری رات سرحدی علاقے پر گولی باری ہونے کے بعد صبح بھی ہندوستانی فوج، پاکستان کی ناپاک حرکت کا جواب دے رہی ہے۔ جموں و کشمیر کے راجوری اور پونچھ ضلعوں میں فائرنگ کی گئی۔ پاکستانی فوج کی اس ناپاک حرکت سے فوج کے ایک افسر اور تین جوان شہید ہوئے اور دو بالغ سمیت چار لوگ زخمی ہوگئے۔ اتوار کی رات کو پاکستانی فوج کی فائرنگ کے بعد سرحد پار کے دِوار، بالاکوٹ اور ر اجوری کی بمبرگلی میں گولی باری ہوتی رہی۔ فوج کے ایک سینئر افسر نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے اینٹی ٹینک گائڈیڈ میزائل کا استعمال کیا گیا ہے۔ ہندوستان نے پاکستان کو منہ توڑ جواب دیا ہے، جس کے بعد دونوں طرف سے گولی باری جاری ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *