کرکٹ ٹورنامنٹ : انجینئرنگ فیکلٹی کی ٹیم نے فاتح کا خطاب حاصل کیا

Engineering-Faculty-Cricket
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی گیمس کمیٹی کے کرکٹ کلب کے زیرِ اہتمام منعقدہ انٹر فیکلٹی ( ٹیچرس) کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں انجینئرنگ فیکلٹی کی ٹیم نے سوشل سائنس فیکلٹی کی ٹیم کو6وکٹ سے شکست دے کر فاتح کا خطاب حاصل کرلیا ہے۔سوشل سائنس فیکلٹی کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بلّے بازی کرتے ہوئے کرتے ہوئے تمام وکٹ کھوکر18.2اوور میں114رن کا اسکور قائم کیا۔ معراج الدین نے سب سے زیادہ19رن بنائے جبکہ نوشاد نے14رن بنائے۔ انجینئرنگ فیکلٹی کی جانب سے اجمل کفیل نے زبردست گیند بازی کرتے ہوئے4کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ نجیب نے3وکٹ لئے

 

یہ بھی پڑھیں  انٹر ہال فٹ بال ٹورنامنٹ کے مقابلوں میں ٹیمیں آئندہ راؤنڈ میں داخل

 

انجینئرنگ فیکلٹی کی ٹیم نے سوشل سائنس فیکلٹی کی ٹیم کے ذریعہ قائم کئے گئے ہدف کو4وکٹ کھوکر حاصل کرلیا۔ یوسف الزماں خاں اور ارشد باری نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے43-43رن بنائے جبکہ سوشل سائنس فیکلٹی کی جانب سے جبرائیل نے دو اور ارشد و معراج نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔تقسیمِ انعامات کی تقریب میں مہمانِ خصوصی وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور اور گیمس کمیٹی کے سابق سکریٹری پروفیسر ابصار مصطفےٰ خاں نے فاتح و نائب فاتح ٹیموں کو ٹرافی و یادگاری نشانات سے سرفراز کیا۔ مین آف دا میچ کا انعام یوسف الزماں خاں، سب سے بہترین بلے باز کا انعام ڈاکٹر نوشاد، سب سے بہترین گیند باز کا انعام کا انعام ڈاکٹر انس اور مین آف دا ٹورنامنٹ کا انعام پروفیسر محمد شمیم کو دیا گیا۔اس موقع پراے ایم یو کی گیمس کمیٹی کے سکریٹری پروفیسر ایس امجد علی رضوی، پروکٹر پروفیسر ایم محسن خاں، او ایس ڈی وی سی پروفیسر اسفر علی خاں، پروفیسر معین الدین، پروفیسر مزمل حسین، ڈاکٹر واصف، ہاکی کوچ انیس الرحمن خاں، ارشد محمود و کرکٹ کلب کے کوچ ڈاکٹر فیصل ایم آر کے شروانی موجود رہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *