تائیوان میں زلزلے کے تیزجھٹکے

hotel
تائیوان میں منگل کودیرشب زوردارزلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔زلزلے کی شدت6.4محسوس کئے گئے۔زلزلے کے تیزجھٹکوں سے کئی عمارتوں کوبھاری نقصان پہنچاہے۔خبروں کے مطابق، زلزلے میں دولوگوں کی موت ہوگئی ہے،جبکہ 100سے زائدلوگ زخمی ہوگئے ہیں۔راحت کاری کاکام جاری ہے۔
سرکارکی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ اس زلزلے کے بعدتقریباً 150لوگ لاپتہ ہیں۔ملبے میں پھنسے لوگوں کونکالنے کی کوشش کی جارہی ہیں۔ماناجارہاہے کہ ملبے میں کثیرتعدادمیں لوگ دبے ہوسکتے ہیں۔یوایس جیولاجیکل سروے کے مطابق، زلزلے کا سینٹر تائیوان شہرحوالین سے 20کلوشمال مشرق میں تھا۔اے ایف پی کے مطابق ،زلزلہ اتنازوردارتھاکہ شہرکا ایک ہوٹل ترچھاکوگیاہے۔اس ہوٹل میں قریب تیس لوگوں کے پھنسے ہونے کاخدشہ ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *