جنسی زیادتی کے ملزم ہالی ووڈ ادکارکے ساتھ ’لو سین’ کرناچاہتی ہیں دپیکاپدکون

games-deepika
بالی ووڈ ادکارہ دپیکاپدکون موجودہ وقت میں ہندی فلم انڈسٹری میں ٹاپ ہیروئینوں میں سے ایک ہیں۔دپیکاصرف بالی ووڈ ہی نہیں بلکہ ہالی ووڈ میں بھی اب جاناپہچانانام ہے۔انہوں نے وین ڈیزل کے ساتھ ٹرپل ایکس(xXx: Return of Xander Cage)فلم کرچکی ہیں۔اب دپیکانے ایک اورہالی ووڈ اداکارکے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہرکی ہے۔ دپیکااس ایکٹرکے ساتھ کام کرنے کیلئے اتناپرجوش ہیں کہ انہیں اس اداکار کے ساتھ لوسین یعنی رومانٹک سین کرنے میں بھی کوئی اعتراض نہیں ہے۔
خیال رہے کہ دپیکاپدکون نے یہ خلاصہ نیہادھوپیاکے چیٹ شو میں کیاہے۔اس شو میں دپیکا نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ وہ کس ایکٹرکے ساتھ لوسین کرناچاہتی ہیں۔جس کے جواب میں انہو ں نے کہاکہ وہ گولڈن ونرجیمس فرانکو کے ساتھ لو سین کرناچاہتی ہیں۔عیاں رہے کہ جیمس فرانکوہالی ووڈ کے مشہوراداکاراورفلم میکرہیں۔جیمس پائن ایپل ایکسپریس، دی ڈیزاسٹر آرٹسٹ اوراسپائڈ مین اورجیسی فلموں کے لئے جانے جاتے ہیں۔جیمس اس وقت بھی سرخیوں میں رہے تھے ، جب ان پرجنسی زیادتی کا الزام لگاتھا۔ غورطلب ہے کہ پانچ ایکٹریس نے جیمس پربدسکولی اورجنسی زیادتی کا الزام لگاچکی ہیں۔مگراسے نظراندازکرتے ہوئے دپیکاپدکون ان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کوراضی ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں   میں ایوانکاٹرمپ کوڈیٹ کررہاتھا،کوینسی جونس کا دعویٰ

 

 

یہ بھی پڑھیں    اداکارہ ایلیانانے کھولااپنی شادی کاراز
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *