بہار:سیوان میں ٹرین کی زد میں چارلوگوں کی موت

train-accident
بہارکے سیوان ضلع کے کچہری اسٹیشن کے پاس ٹرین سے کٹ کرچارلوگوں کی موت ہوگئی ہے ۔جبکہ ایک کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔بتایاجارہاہے کہ سبھی صبح مزارسے لوٹ کرواپس آرہے تھے تبھی گوپال گنج کی طرف آرہی ٹرین نے انہیں کچل دیا۔مرنے والے سبھی گوپال گنج کے رہنے والے تھے۔ مرنے والوں میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں۔اس حادثہ کے بعدموقع پرلوگوں کے بیچ چیخ پکارمچ گئی۔پولس اورجی آرپی کی ٹیم فی الحال موقع پرپہنچ گئی ہے۔لاشوں کوقبضے میں لیکرآگے کی کارروائی کی جارہی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *