بہاراوراترپردیش میں ضمنی انتخابات کے تاریخ کااعلان

election-commission
بہاراوراترپردیش میں ہونے والے لوک سبھا اوراسمبلی ضمنی انتخابات کولیکرتاریخ کا اعلان کردیا گیاہے۔اترپردیش کے گورکھپور ،پھولپور اوربہارکے ارریہ ، بھبھوا اورجہاں آباد علاقے میں 11مارچ کوضمنی انتخابات ہوں گے اور14مارچ کوووٹوں کی گنتی ہوگی۔ غورطلب ہے کہ حال ہی میں راجستھان میں ہوئے ضمنی انتخابات میں بی جے پی کوملی ہارکے بعدپورے ملک کی نظران اہم ریاستوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات پرمرکوزہیں۔
بہارمیں لوک سبھا کی ایک اوراسمبلی کی دوسیٹوں کولیکر آرپارکی لڑائی دیکھنے کوملے گی۔آرجے ڈی رکن تسلیم الدین کے انتقال کے بعدارریہ میں لوک سبھا کی سیٹ خالی ہوئی تھی۔ جبکہ جہان آباد کے آرجے ڈی رکن اسمبلی موندرکاسنگھ یادو اوربھبھواکے بی جے پی رکن اسمبلی آنند بھوشن پانڈے کی موت کے بعدیہ دونوں سیٹیں خالی تھی۔
انتخابات کیلئے 13فروری سے پرچہ نامزدگی کی عمل شروع ہوجائے گا۔20فروری تک امیدوارپرچہ نامزدگی بھرسکتے ہیں۔ 23فروری کوواپس لینے کی آخری تاریخ ہے۔ پچھلے انتخابات میں تینوں سیٹوں میں سے دوپرآرجے ڈی کا اورایک بی جے پی کا قبضہ تھا۔
وہیں پراترپردیش میں وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اورنائب وزیراعلیٰ کیشوپرسادموریہ کے استعفیٰ کے بعدیہ سیٹ خالی ہوئی لوک سبھاسیٹوں پرضمنی انتخابات کی تاریخ کااعلان ہواہے۔گورکھپور اورپھول پور کی سیٹیں کافی دنوں سے خالی ہیں۔ان دونوں لوک سبھاسیٹ پرضمنی ا.نتخابات 22مارچ تک کرائے جانے تھے ۔ راجستھان میں ملی ہارکے بعدبی جے پی سرگرم ہوگئی ہے اورضمنی انتخابات کولیکرتیاریاں شروع ہوگئی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *