جیت پور میں کمیونٹی ایجوکیشنل سینٹر کا قیام

centre
سب کی سیوا اور ہیومن ویلفےئر فاؤنڈیشن کے اشتراک سے کنچن کنج جیت پور میں اسلامک سینٹر بلڈنگ میں کمیونٹی ایجوکیشنل سینٹر کا افتتاح ہوا ۔کنچن کنج ایک سلم بستی علاقے ہے جہاں کے لوگ انتہائی مفلوک الحال زندگی گزاررہے ہیںیہاں کی آبادی مزدور غریب لوگوں کی ہے ۔تعلیم کا شعور دور دور تک نہیں ہے اسی پہلو کو مد نظر رکھتے ہوئے سب کی سیوا نے تعلیمی شعور بیدا کرنے کے لئے کمیونٹی ایجوکیشنل سینٹر کھولنے کا فیصلہ کیا جہاں فی الحال دو ٹیچروں کی بحالی کردی گئی ہے جو وہاں کے بچوں کو ابتدائی تعلیم دینے کا کر رہے ہیں ۔وہاں کے بچوں کو اس لائق بنانے کا مقصد ہے کہ وہ اسکول جانے کے قابل ہو جائیں ۔اس سینٹر کو انجینئر فرید عالم کی نگرانی میں سونپ دیا گیا ہے ان ہی کی نگرانی میں بچوں کو دینی تعلیم سے لیکر عصری تعلیم دینے کا کام کیا جا ئے گا۔مستقبل میں ہیومن ویلفےئر فاؤنڈیشن کا اسکول قائم کرنے کا ارادہ ہے۔
اس پروگرام میں سب کی سیوا کے صدر عبدالوحید نے صدارتی خطاب میں کہا کہ اللہ تعالی قرآن مجید میں فرماتا ہے کہ جو لوگ اللہ کی محبت میں مسکین اور یتیم اور قیدی کو کھانا کھلاتے ہیں ،اللہ تعالی انہیں اس دن (قیامت کے دن )کے شر سے بچا لے گا‘‘وہیں اللہ کے رسول ؐ نے فرمایا ہے کہ تم زمین والوں پر رحم کرو،جو آسمان میں ہے وہ تم پر رحم کرے گا۔‘‘انہی ہدایتوں کو عملی شکل دینے کے لئے سب کی سیوا نے سلم بستی میں سینٹر قائم کیا ہے ۔تاکہ بے سہارا لوگوں ،بیواؤں و دیگر ضرورت مندلوگوں کو ہر ممکن مدد بہم پہنچایا جائے ۔تعلیمی پسماندگی کو دیکھتے ہوئے تعلیمی بیداری مہم چلانے ،غریب بچوں کو اسکول میں داخلہ دلوانے ،کاپی کتاب و اسکول بیگ و دیگر ضروری چیزیں مہیا کرانے کے علاوہ نئے اسکول کے قیام کا بھی پروگرام ہے ۔

 

یہ بھی پڑھیں   ریپ اور چھیڑ چھاڑ کا کیس خواتین پر نہیں چل سکتا: سپریم کورٹ

 

اس موقع پر ہیومن ویلفےئر فاؤنڈیشن کے کو آرڈی نیٹر سلیم اللہ خاں نے کہا کہ سوسائٹی کی ترقی کے لئے بیدارہونا ضروری ہے ۔برائی کو روکنے اور بھلائی کے کام کو کرنے کے لئے سوسائٹی کو مل کر کام کرنے ضرورت ہے ۔اسی سے ایک بہترین معاشرہ کی تشکیل ممکن ہے ۔ظہوراحمد ڈپٹی منیجر ہیومن ویلفےئر فاؤنڈیشن اس پروجیکٹ کے ذمہ دار کی حیثیت سے کام کریں گے۔پروگرام میں سہ روزہ دعوت کے چیف ایڈیٹر پرواز رحمانی ،وارث حسین ،امیر مقامی سکندر اعظم ،انجینئر عبدالمنان ناظم علاقہ نے شرکت کی ۔اس پروگرام کی نظامت امامہ صابری سکریٹری سب کی سیوا نے کی ۔

 

یہ بھی پڑھیں  ہندوستان بناانڈر19-عالمی کپ چمپئن
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *