ڈانس ٹیچر نے کی دوسری کلاس کی طالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی

school-protest
مغربی بنگال کے کولکاتہ کے ایک پرائیویٹ اسکول کی کلاس دوم میں پڑھنے والی بچی کا ڈانس ٹیچرکے ذریعہ مبینہ طورپرجنسی زیادتی کا معاملہ سامنے آیاہے۔ بتایاجارہاہے کہ ڈانس ٹیچرقریب ایک سال بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کررہاتھا۔ اس واقعہ کے خلاصہ کے بعدکثیرتعدادمیں اسکول کے باہروالدین جمع ہوگئے اورمظاہرہ کرنے لگے ۔بتایاجارہاہے کہ ٹیچرکوگرفتارکرلیاگیاہے۔گارجینوں کی بھیڑکوکنٹرول کرنے کیلئے پولس کوبلایاگیا اوراس میں افسربھی زخمی ہوگیا۔
پولس کے مطابق، کلاس دوکی طالبہ اسکول میں لگاتارکئی بارجنسی زیادتی کاشکارہوئی۔ اسے ٹیچر بارباردھمکی دیتاتھا کہ اگروہ اپنے والدین کوبتائے گی ، تواسے زندہ جلادیاجائے گا۔پولس کے مطابق، واقعہ سامنے آنے بعدبچوں کے والدین اسکول کے باہرجمع ہوگئے اورمظاہرہ کرنے لگے ۔انہو ں نے ملزم ٹیچرکومعطل کرنے اورسزادینے کا مطالبہ کیاہے۔پولس کے سینئرافسرنے بتایاکہ متاثرہ بچی کی والدین نے الزام لگایاہے کہ ڈانس ٹیچر نے ان کی بیٹی کے ساتھ جنسی زیادتی کی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *