عام بجٹ:پٹرول اور ڈیزل دو روپے ہوا سستا

petrol
عام بجٹ میں مودی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر دو روپے ایکسائز ڈیوٹی کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، جس کی وجہ سے پٹرول اور ڈیزل دو روپے سستا ہوگیا ہے۔اب حکومت نے پٹرول پر ایکسائز ڈیوٹی 6.48سے دو روپے کم کرکے 4.48 روپے فی لیٹر کردیا ہے جبکہ ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی 8.33سے دو روپے کم کرکے 6.33 روپے فی لیٹر کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں خام تیل مہنگا ہونے اور ہندوستانی کرنسی کی قدر میں کمی کی وجہ سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔ آئی او سی کی ویب سائٹ سے ملے اعدادو شمار کے مطابق دہلی میں گزشتہ مہینے یعنی جنوری میں پٹرول کی قیمت میں 2.95 روپے تک کا اضافہ ہوا۔
اس فیصلہ سے پہلے مودی حکومت کی مدت کار میں ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں 380 فیصد سے زیادہ تک اضافہ کیا گیا ہے۔ اس دوران یہ 3.56 روپے سے بڑھ کر 17.33 روپے فی لیٹر ہوگیا۔ پٹرول پر ایکسائز ڈیوٹی میں 120 فیصد تک کا اضافہ ہوا۔ موجودہ حکومت کے اقتدار میں آنے کے وقت اس پر ایکسائز ڈیوٹی 9.48 روپے تھی جو فی الحال 21.48 روپے فی لیٹر تک پہنچ چکی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *