کیرالہ کے کوچی شپ یارڈ میں دھماکہ ، 5 افراد ہلاک

cochinshipyard
کیرالہ کے کوچی شپ یارڈ میں مرمت کے دوران ہوئے دھماکہ میں پانچ لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ اس دھماکہ میں کم سے کم 15 افراد زخمی بھی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق فائر بریگیڈ کی ٹیم نے آگ پر قابو پالیا ہیزخمیوں کواسپتال میں داخل کرایاگیاہے۔کوچی شپ یارڈ لمٹیڈ (سی ایس ایل ) کے ترجمان نے یہ جانکاری دی ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق او این جی سی کا ڈرل شپ ساگر بھوشن مرمت کیلئے کوچی شپ یارڈ لایا گیا تھا۔ اسی دوران اس کے واٹر ٹینک میں دھماکہ ہوگیا اور دھماکہ سے وہاں آگ لگ گئی۔بتایاجارہاہے کہ فائر بریگیڈ کی ٹیم نے آگ پر قابو پالیا ہے اور زخمیوں کو علاج کیلئے اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔ تاہم بچاؤ اور راحت رسانی کا کام جاری ہے۔ پولیس نے جہاز کے آس پاس کے علاقہ کو گھیر لیا ہے اور واقعہ کی جانچ شروع کردی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں   بابری مسجد سے متلعق طلباکے سوال پر روپڑےمولاناسلمان ندوی
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *