اداکارہ ایلیانانے کھولااپنی شادی کاراز

ileana-d'cruz
بالی ووڈ ادکارہ ایلیانا ڈ کروز کی گنتی ان ہیرئینوں میں ہوتی ہے، جواپنی پرسنل لائف کوپرائیویٹ رکھنے میں یقین کرتے ہیں۔پچھلے کئی سالوں سے ایلیانہ مبینہ طورپر آسٹریلین فوٹوگرافر اینڈریونیبون کے ساتھ ریلیشن شپ میں ہیں۔حالانکہ انہو ں نے اپنے رشتے کے بارے میں کبھی کھل کربات نہیں کی۔ پچھلے سال کرسمس کے موقع پرایلیانہ نے اینڈریوکوشوہرکہہ کرانسٹگرام پرخطاب کیا تھا، جس کے بعدبحثیں گرم تھی کہ جوڑی نے شادی کرلی ہے۔بہرکیف اب منگل کواپنے آنے والی فلم ’ریڈ‘ کے ٹریلرلانچ کے دوران میڈیانے ایلیانہ سے ان کی شادی سے متعلق سوال کئے۔
بزنس اسٹینڈرڈ کی رپورٹ کے مطابق، شادی شدہ ہونے کے سوال پراداکارہ ایلیانہ نے کہاکہ مجھے نہیں پتہ کہ اس معاملے میں کیاکہناچاہئے۔ پروفیشنلی اورپرسنلی میں اچھاکام کررہی ہوں۔ مجھے نہیں لگتاکہ اس معاملے میں کچھ کمنٹ کرنے کی ضرورت ہے۔میں نے ہمیشہ اپنی پرسنل لائف کوپرائیویٹ رکھاہے۔مجھے اس بارے میں بات کرناپسندنہیں ہے۔لیکن جوبھی ہے سب سامنے ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں   اداکارہ پرینکاچوپڑاکاخلاصہ …
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *