وزیر اعلیٰ منوہر پاریکر اسپتال میں پھر بھرتی

گوا کے وزیر اعلیٰ منوہر پاریکر کو اچانک پیٹ درد کی وجہ سے ایک بار پھر اسپتال میںبھرتی کرایا گیا ہے۔ انھیںپیٹ درد اور بے چینی کی شکایت کے بعد گوا میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل (جی ایم سی ایچ) میں بھرتی کرایا گیا ہے۔عیاں رہے کہ اس سے قبل 15 فروری کو فوڈ پائزنگ کی شکایت کے بعد انھیں اسپتال میںبھرتی کرایا گیا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ پین کریاز کے علاج کے لیے ایک ہفتہ اسپتال میں رہنے کے بعد 22 فروری کو انھیں اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تھا۔ اس کے بعد انھوںنے 22 فروری کو ہی گوا اسمبلی میںبجٹ پیش کیا تھا۔ گوا کے ہیلتھ منسٹر وشو جیت رانے کا کہنا ہے کہ پاریکر کو ڈہائیدریشن ہوگیا ہے اور جی ایم سی ایچ میں علاج کے دوران وہ بہتر محسوس کررہے ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *