یوسف پٹھان ڈوپ ٹیسٹ میں فیل،مگرآئی پی ایل کا راستہ صاف

yusuf-pathan
ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈریوسف پٹھان کوبی سی سی آئی نے ٹیسٹ میں فیل ہونے پرپانچ مہینے کیلئے معطل کردیاہے۔یوسف پٹھان کیلئے آج 8جنوری کوبری اوراچھی دونوں ہی خبرلیکرآیا۔دراصل پہلی خبران کے صبح صبح آئی ،جب انہیں یہ خبرملی کہ بی سی سی آئی نے بڑودہ کرکٹ ایسوسی ایشن کوخط لکھ کرانہیں جاری گھریلوسطح کے آگے کے میچوں میں نہ منتخب کرنے کوکہاہے۔وجہ یہ ہے کہ یوسف پٹھان پچھلے سال ہوئے ڈوپ ٹیسٹ میں فیل ہوگئے ۔دراصل یوسف نے بروجٹ نام کی دواکااستعمال کیاتھا۔کسی بھی کھلاڑی کویہ دوالینے کیلئے پہلے سے ہی اجازت لینی ہوتی ہے لیکن بتایاجارہاہے کہ دوالینے سے پہلے نہ تویوسف نے ہی اجازت لی اورنہ ہی بڑودہ ٹیم کے ڈاکٹر نے۔نتیجہ یہ رہاکہ یوسف ڈوپ ٹیسٹ میں فیل ہوگئے۔اس بورڈ نے یوسف کوپانچ مہینے کیلئے معطل کردیاہے، جو15اگست 2017سے لاگوہوگا۔بورڈ نے کہاکہ ضابطے کے مطابق، یوسف پرعارضی طورپرلگائے گئے پابندی کی مدت کافائدہ اٹھانے کا انہیں پوراحق ہے، جوان پر28اکتوبر2017سے نافذتھا۔ اسلئے اب بورڈ کے تازہ پابندی کی مدت 15اگست سے نافذہوکر14جنوری 2018کی آدھی رات کوختم ہوجائے گا۔
لیکن کچھ ہی گھنٹے کے بعدان کے لئے اچھی خبرآئی اوربی سی سی آئی نے انہیں بہت بڑی راحت دی ۔اسی کے ساتھ یوسف نہ صرف آئی پی ایل کی نیلامی میں حصہ لے سکیں گے،بلکہ اس ٹورنامنٹ اورآگے ٹیم انڈیاکیلئے بھی کھیل سکیں گے۔لہذایوسف کا پابندی ختم ہونے کے بعداپریل میں شروع ہورہے آئی پی ایل 11میں ان کے کھیلنے کاراستہ صاف ہوگیاہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *