وسیم رضوی ذہنی دیوالیہ پن کا شکار

wasim-rizvi
علاقہ کے گاؤں نونابڑی میں سماجی کارکن حافظ معین الدین کے مکان پر منعقد سماجی لوگوں کی میٹنگ میں وسیم رضوی کے بیا ن کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ رضوی جیسے لوگ آر ایس ایس اور بی جے پی کی چمچہ گری کرکے اپنی بدعنوانی کو چھپانا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر حافظ معین الدین نے کہاکہ مدرسوں نے ہمیشہ امن وشانتی اور ملک کی ترقی کا درس دیاہے ،وسیم رضوی جیسے لوگ مدارس پر کیچڑ اچھال کر در اصل بی جے پی کی چمچہ گری کررہے اور اپنی اصلیت ظاہر کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وسیم رضوی پر بدعنوانی کے سنگین الزامات ہیں اسلئے وہ اس طرح کی بیان بازی کرکے حکومت کو خوش کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور ملک کے آپسی بھائی چارہ و امن وشانتی کو نقصان پہنچارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وسیم رضوی ذہنی دیوالیہ پن کے شکار ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ مدارس اسلامیہ کی تاریخ روز روشن کے مانند عیاں اور مدارس کے دروازے سب لوگوں کے لئے کھلے ہیں، مدارس دہشت گردی نہیں بلکہ دہشت گرد مخالف تعلیم دیتے ہیں اور ملک کی امن وشانتی کے ساتھ پوری دنیا میں امن کے قیام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ مولانا افضال قاسمی نے کہاکہ رضوی کے بیان سے صاف ظاہر ہے کہ وہ ملک میں فرقہ پرستی پھیلانا چاہتے ہیں ،ان کا اصلی مقصد بی جے پی کو خوش کرنا ہے مگر خود وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ اور سابق وزیر داخلہ لال کرشن ایڈوانی پارلیمنٹ میں مدارس کے بابت واضح بیان دے چکے ہیں۔قاری عبدالسبحان نے کہاکہ وسیم رضوی کو بیان بازی نہیں بلکہ مدارس میں آکر یہاں کی تعلیمات کو دیکھنا چاہئے اور سماج میں منافرت پھیلانے والے بیانات سے اجتناب کرنا چاہئے ۔ اس دوران راؤ مسرور،قاری مہکار، حاجی فرمان، حافظ آصف،حافظ ثاقب،اشرف، نوین کمار،ناصر، نادر،بابر علی وغیرہ سمیت درجنوں لوگ موجودرہے ۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *