ساؤتھ افریقہ کے خلاف پانچ رن بنانے پروراٹ -انوشکاٹرول

virat-anushka-trolls
جب وراٹ کوہلی ساؤتھ افریقہ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیزیزمیں پہلے ٹسٹ میں محض 5رن بناکرآؤٹ ہوگئے توان کی اہلیہ اداکارہ انوشکاشرما ٹرول کیاجانے لگاہے۔اس میچ میں شائقین کے طورپرانوشکاشرمابھی موجودتھیں۔فینس اورکرکٹ شائقین نے کرکٹ میدان پروراٹ کوہلی کی کارکردگی کوان کی بیوی انوشکاسے اس طرح جوڑدیاہے کہ انہیں ٹرول کیاجارہاہے۔سوشل میڈیاپریوزرس خوب ٹرول کررہے ہیں۔
ایک یوزرنے لکھاہے کہ وراٹ کے آؤٹ ہونے پرانوشکاکاردعمل تھا،تھنکس گاڈ پانچ رن بنائے۔ایک یوزرنے لکھاہے کہ شادی کے سائڈافیکٹ صرف پانچ رن۔ ایک دیگریوزرنے لکھاہے اب کوہلی کاہنی مون آفشیلی پوراہوگیا۔ایک یوزرنے لکھاہے کہ وراٹ کوکیپ ٹاؤن میں کرکٹ پردھیان دیناچاہئے ،نا کہ انوشکاکے ساتھ لنچ پر۔وہیں ایک ٹویٹ میں لکھاہے کہ مہاتماگاندھی کوساؤتھ افریقہ اسٹرگل کرناپڑاتھا،وراٹ کوبھی کرناپڑے گا۔
وراٹ اورانوشکانے پچھلے مہینے یعنی 11دسمبر2017کو اٹلی میں شادی کی تھی۔ شادی کے بعدوراٹ کوہلی ساؤتھ افریقہ میں پہلی بارسیریزکھیل رہے ہیں،جس میں ان کی حوصلہ افزائی کیلئے اداکارہ انوشکاشرمابھی پہنچی ہیں۔جب وراٹ صرف پانچ رن بناکر آؤٹ ہوگئے توپویلین میں انوشکابیحدمایوس دکھیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *