اداکارہ ودیابال سابق پی ایم اندرگاندھی کے رول میں نظرآسکتی ہیں

Vidya-balan
بالی ووڈ اداکارہ ودیابالن جلدہی پردے پرسابق خاتون وزیراعظم اندراگاندھی کے رول میں نظرآسکتی ہیں۔خبروں کے مطابق، ان کے شوہراورفلم پرودیوسرسدھارتھ رائے کپور نے اندراگاندھی پرلکھی کتاب پرفلم بنانے کیلئے رائٹس خریدلئے ہیں۔یہ کتاب ایک خاتون صحافی نے لکھی ہے اورسدھارتھ رائے کپورنے اس پرفلم بنانے کا فیصلہ کیاہے۔
اس کتاب کی رائٹرنے سوشل میڈیاکے ذریعہ یہ خبرشیئرکی ہے۔اس کے بعدسے فلم میں لیڈرول کیلئے ودیابالن کا نام سرخیوں میں ہیں۔لیکن ودیاکی اس پرکوئی ردعمل نہیں آیاہے۔اپنی شاندارپرفارمنس کیلئے مشہورودیابالن اگراس فلم میں کام کرتی ہیں تویہ ان کے فینس کیلئے خوشخبری ہوگی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *