لاپتہ وی ایچ پی لیڈر پروین توگڑیا بیہوشی کی حالت میں پارک میں ملے

toigadia
دن بھرغائب رہے وشوہندو پریشد کے صدر پروین توگڑیا بے ہوشی کی حالت میں احمد اباد کے ایک پارک میں ملے، انہیں اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔وی ایچ پی کے مطابق ،ان کے جسم میں شوگرکی کمی ہے۔پولیس معاملہ کی جانچ کررہی ہے۔ توگڑیا کو لے کر پیر کو دن بھر ہنگامہ مچا رہا۔ موصولہ اطلاعات کے بعد شوگر کم ہونے کی وجہ سے وہ بے ہوش ہوگئے تھے۔ انہیں سنجیونی 108 ایمبولینس سے اسپتال پہنچایا گیا۔دراصل توگڑیاسوموارکوصبح سے ہی لاپتہ تھے۔بتایاجارہاہے کہ ایک پرانے معاملے میں انہیں گرفتارکرنے کیلئے راجستھان پولس کی ایک ٹیم احمدآبادپہنچی تھی، تبھی سے توگڑیاکاکسی کوکوئی جانکاری نہیں تھی۔
اس سے قبل وی ایچ پی نے توگڑیا کی گرفتاری کا الزام لگاتے ہوئے دن بھر متعدد مقامات پر احتجاج کیا۔ جبکہ پولیس نے توگڑیا کی گرفتاری سے واضح طور پر انکار کیا تھا۔پولیس کی جانب سے کہا گیا تھا کہ توگڑیا لاپتہ ہیں اور ان کی تلاش کی جارہی ہے۔گجرات میں احمد آباد، سورت، راج کوٹ اور جوناگڑھ میں وی ایچ پی کارکنان احتجاج کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں سے بھی متصادم ہوگئے تھے۔ جبکہ توگڑیا کے بیٹے آکاش کا کہنا تھا کہ ان کے والد کے لاپتہ ہونے کیلئے گجرات حکومت جوابدہ ہے۔
احمد آباد کے سولا پولیس تھانہ کے افسران کا کہنا تھا کہ توگڑیا کو گرفتار کرنے کیلئے شری گنگا نگر پولیس نے سولا پولیس کو وارنٹ دیا تھا، لیکن پولیس کی دبش کے دوران توگڑیا گھر میں نہیں تھے۔ پولیس اہلکاروں نے گرفتاری کی خبر کو افواہ قرار دیا تھا۔کرائم برانچ کے افسر جے کے بھٹ نے بتایا تھا کہ توگڑیا غائب ہیں، ہم وی ایچ پی دفتر کے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کررہے ہیں، ان کے ساتھ ایک دیگر شخص بھی لاپتہ ہے۔ انہیں کی تلاش کرنے کیلئے کرائم برانچ نے چار الگ الگ ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ وہ آٹو لے کر وی ایچ پی کے دفتر سے گئے تھے، ہم لگاتار وی ایچ پی لیڈروں کی تلاش میں ہیں اور انہیں ڈھونڈنے میں مدد لی جارہی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *