انڈر-19عالمی کپ:ہندوستان نے بنگلہ دیش کو131رنوں سے شکست دی

under-19
ہندوستان نے آئی سی سی انڈر-19عالمی کپ کے کوارٹرفائنل میں بنگلہ دیش کو131رنوں سے کراری شکست دی ہے۔ٹیم انڈیانے آج کیونسٹاؤن میں کھیلے گئے انڈر19-کرکٹ عالمی کپ کے کوارٹرفائنل مقابلے میں بنگلہ دیش کو131رنوں سے شکست دے کرسیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔اب سیمی فائنل میں ہندوستان کامقابلہ پاکستان سے 30جنوری کوہوگا۔
کیونسٹاؤن میں کھیلے گئے مقابلے میں ہندوستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 49.2اووروں میں 265رن کااسکورکھڑاکیا ،جس کے جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 42.1اوورمیں 134رن بناکرآل آؤٹ ہوگئی۔شوبھمن گل نے شانداربلے بازی کرتے ہوئے 86رنوں کی پاری کھیلی اورانہیں مین آف دی میچ منتخب کیاگیا۔
خیال رہے کہ ہندوستان نے 7ویں بارانڈر19-کرکٹ عالمی کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے۔اب تک ہندوستان نے 5سیمی فائنل مقابلوں میں جیت درج کی ہے، جبکہ 1میں انہیں ہارکاسامناکرناپڑاہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *