بی جے پی کوبڑاجھٹکا،دوسابق رکن اسمبلی ایس پی میں شامل

akhilesh-yadav
اترپردیش میں برسراقتداربی جے پی کوبڑاجھٹکالگاہے۔دراصل ،بی جے پی کے دوسابق رکن اسمبلی سمیت دیگرلوگوں نے یوپی کے سابق وزیراعلیٰ وایس پی صدراکھلیش یادوکی موجودگی میں بی جے پی کاساتھ چھوڑکرایس پی کا دامن تھام لیاہے۔سماج وادی پارٹی میں شامل ہونے والوں میں سابق رکن اسمبلی شیام لال راوت اورمہیش والمیکی شامل ہیں۔بی جے پی لیڈروں کے ایس پی شامل ہونے کے بعداکھلیش یادونے کہاکہ ان لیڈروں کے علاوہ ڈاکٹر آشوتوش، ڈاکٹرنول کشورچودھری ، ڈاکٹرسیماسنگھ اوردیگرپروفیسروغیرہ بھی سماج وادی پارٹی سے جڑے ہیں۔انہو ں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ جوبھی روشن خیال لوگ ایس پی میں شامل ہوناچاہتے ہیں،ان کے لئے دروازہ کھلاہے۔ایسے لوگوں سے پارٹی مضبوط ہوگی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *