لیبیامیں دوکاربم دھماکے ،27افرادہلاک

two-bom-attack
لیبیاکے ایک شہرمیں ایک مسجدکے باہرہوئے دوکاربم دھماکوں میں کم سے کم 27لوگوں کی موت ہوگئی اور30سے زائدافرادزخمی ہوگئے ہیں۔خبروں کے مطابق، منگل کی دیرشب کوہوئے اس دھماکے میں مرنے والوں کی تعدادمیں مزیداضافے کا خدشہ ظاہرکیاجارہاہے۔ابھی تک کسی تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔
بتایاجارہاہے کہ لیبیامیں واقع بینگاجی شہرمیں دھماکہ ہواہے۔بنگاجی میں فوجی اورپولس اہلکاروں کے کیپٹن طارق الخراج نے بتایاکہ پہلادھماکہ مقامی وقت کے مطابق 8بجکر20منٹ پررہائشی سلمانی علاقے میں ہوا۔اس کے قریب آدھے گھنٹے کے بعددوسرادھماکہ ہوا،جب مقامی باشندہ اورمیڈیکل اسٹاف زخمیوں کواسپتال پہنچانے میں لگے ہوئے تھے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *