توگڑیا نے اپنے خلاف سازش کا الزام لگایا

togadiya
15جنوری کوغائب ہوئے وشو ہندو پریشد کے صدر پروین توگڑیا نے آج منگل کو پریس کانفرنس کی۔قریب 11گھنٹے تک غائب رہنے کے بعد توگڑیاسوموارکودیرشب بیہوش حالت میں ملے تھے،جس کے بعدانہیں اسپتال میں داخل کرایاگیا۔آج منگل کوانہوں نے پریس کانفرنس کرکے مرکزی حکومت کوآڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاکہ میرے انکاؤنٹرکی سازش ہورہی ہے۔میری آوازکودبایاجارہاہے ۔توگڑیانے کہاکہ میں کسی سے ڈرنہیں رہاہوں، لیکن مجھے ڈرانے کی کوشش ہورہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں ہندوؤں کی آواز اٹھا رہا ہوں اور ان کے اتحاد کے لئے کام کر رہا ہوں۔ اس لئے میری آواز دبانے کی کوشش ہو رہی ہے۔ توگڑیانے پریس کانفرنس میں مزیدکہاکہ کچھ وقتوں سے میری آواز دبانے کی کوشش ہو رہی ہے۔ میں ہندو اتحاد کے لئے کام کرتا ہوں۔ رام مندر، گؤ کشی قانون بنانے اور کشمیر میں ہندوؤں کے حق کیلئے آواز اٹھاتا ہوں۔ لیکن خفیہ ایجنسیاں پرانے کیسوں سے لوگوں کو ڈرا رہی ہیں۔ میرے خلاف دائر کیسوں کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر نکالنا شروع کیاہے۔ انہوں نے کہاکہ کیا میں مجرم ہوں؟ میں نے کوئی مجرمانہ کام نہیں کیاہے۔
توگڑیا نے جذباتی آواز میں کہاکہ میں صبح میں پوجا کر رہا تھا، اس وقت ایک شخص میرے کمرے میں داخل ہوا اور کہا کہ آپ یہاں سے فوری طور پر باہر نکل جائیں۔ آپ کا انکاونٹر کرنے کی تیاری ہے۔ میں نے اس پر توجہ نہیں دی۔ میں نے باہر دو پولیس اہلکاروں کو دیکھا، تھوڑی دیر میں فون آیا کہ راجستھان پولیس کا قافلہ 16 پولیس اسٹیشنوں سے نکلا ہے اور گجرات پولیس ان کے ساتھ تعاون کررہی ہے۔ ایسے میں میں وہاں سے فورا نکلا۔ پولیس والوں سے کہا کہ میں آفس چھوڑ کر جا رہا ہوں۔ وہاں سے نیچے اترا اور آٹو پکڑا۔
انہوں نے کہاکہ اس وقت میں نے راجستھان کی وزیر اعلی اور وزیر داخلہ سے بات کی، لیکن انہوں نے اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی معلومات ہونے سے صاف طور پر انکار کر دیا۔ میں نے اپنا فون سوئچ آف کر دیا۔توگڑیا نے کہا، وقت آنے پر ڈرانے والوں کے نام بے نقاب کروں گا۔ ثبوتوں کے ساتھ ان کے نام کا انکشاف کروں گا۔ پولیس کی ٹیم سیاسی دباؤ میں مجھے پکڑنے آئی تھی۔ میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ میرے کمرے کا سرچ وارنٹ کیوں؟
میڈیارپورٹوں کے مطابق،پریس کانفرنس کے کچھ دیربعدگجرات کے سابق ڈی جی پی ڈی جی ونجارابھی پروین توگڑیا سے ملنے پہنچے ہیں۔اس کے بعدپاٹیدارلیڈرہاردک پٹیل توگڑیاسے ملنے پہنچے ہیں۔توگڑیا سے ملنے کے بعدہاردک پٹیل نے بڑابیان دیا۔انہو ں نے کہاکہ پی ایم مودی اورامیت شاہ ملکرپروین توگڑیاکے خلاف سازش رچ رہے ہیں۔انہو ں نے کہاکہ توگڑیا اورہم کسانوں کے مسائل اٹھاتے رہے ہیں لیکن ہمارے خلاف سیاسی سازش رچی جارہی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *