سلمان خان کوجان سے مارنے کی دھمکی

salman-khan
بالی ووڈ اداکارسلمان خان کوگینگسٹر لارینس بشنوئی نے جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔5جنوری بروزجمعہ کوبشنوئی کوکورٹ میں پیشی کیلئے پولس لیکر آئی تھی۔ اس دوران انہو ں نے میڈیاسے بات کرتے ہوئے سلمان کودھمکی دی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق،بشنوئی کاکہناہے کہ سلمان خان کوجودھپورمیں ہی ماریں گے ،تب ان کوپتہ چل جائے گا۔ابھی تومیں نے کچھ کیاہی نہیں ہے۔بنامطلب کے مجھے اس کیس میں پھنسایاجارہاہے۔
جمعہ کوقتل ،ناجائزوصولی، رنگداری اورفائرنگ کے کئی معاملوں کے ملزم بشنوئی کوجودھپورکورٹ میں پیش کیاتھا۔عیاں رہے کہ سلمان خان کے ذریعہ کالے ہرنوں کے شکارمعاملے کے بعدسے ہی بشنوئی سماج ان سے ناراض ہیں۔لارینس بشنوئی بھی اسی سماج کے رکن ہیں۔اسلئے اس معاملے کواس سے جوڑکردیکھاجارہاہے۔
میڈیاپورٹس کے مطابق، بشنوئی نے آگے بتایاکہ ’ویسے تومیں طلبالیڈرہوں۔پولس کاتوکام ہے الزام لگانا لیکن اب ہم کریں ،کچھ کھل کرکریں گے۔اب اگرپولس مجھ سے بڑاجرم کراناچاہتی ہے تومیں سلمان خان کومارڈالوں گا اوروہ بھی جودھپورمیں‘۔
واضح ہوکہ بدھ کوسلمان خان کالے ہرنوں کے شکارمعاملے میں کورٹ میں پیش ہونے کیلئے جودھپورپہنچے تھے۔وہ تقریباً 33منٹ تک عدالت میں رہے۔پیشی کے دوران سلمان کے وکیل نے چشم دیدگواہ پونم چندکے گواہی کی ویڈویوسی ڈی میں عدالت میں چلائی۔بتایاجاتاہے کہ اس دوران سلمان گواہ کے بیان کودیکھ کرجذباتی ہوگئے اوران کی آنکھیں نم ہوگئی۔عدالت میں ان کے چہرے پرٹینشن صاف دیکھی گئی ۔
خیال رہے کہ سال 1998میں ہوئے اس معاملے سلمان خان کے علاوہ سیف علی خان، سونالی بیندرے ، تبواورنیلم بھی ملزم ہیں۔ یہ سبھی ستارے اس وقت راج شری پروڈکشن کی فلم ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘کی شوٹنگ کیلئے جودھپورمیں موجودتھے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *