مہاراشٹرمیں دردناک حادثہ ،سمندرمیں کشتی پلٹی

kashti
مہاراشٹرمیں آج ایک دردناک حادثہ پیش آیاہے۔دراصل نوکاپال گھرضلع میں ڈہانوکے پاس عرب ساگرمیں ایک کشتی پلٹ گئی ۔ اس کشتی میں 40اسکولی بچے سوارتھے۔اطلاع ملتے ہی بچاؤ آپریشن چلایاگیا۔بتایاجارہاہے کہ 4بچوں کی موت ہوگئی ہے، جبکہ 25بچوں کوبچا لیاگیاہے ۔ابھی بھی بچاؤ کام جاری ہے۔عیاں رہے کہ یہ بچے کے ایل پونڈااسکول کے تھے اورپکنک منانے آئے تھے۔
بتایاجارہاہے کہ یہ حادثہ مہاراشٹرکے ڈہانومیں ہواہے۔یہاں 40بچوں کولیکرایک کشتی سمندر میں جارہی تھی۔ لیکن سمندرکے کنارے سے قریب دوکلومیٹردویہاں کشتی پلٹ گئی۔صحیح وقت پربچاؤ مہم چلانے کی وجہ سے زیادہ بچوں کوبچالیاگیاہے جبکہ کئی بچے ابھی لاپتہ بتائے جارہے ہیں۔باقی بچوں کوبچانے کا کام ابھی جاری ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *