بے قصورنوجوانوں کوضرورانصاف ملے گا:مولانامحمودمدنی

mahmood-mandani
جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری اور سابق رکن پارلیمنٹ مولانا سید محمود اسعد مدنی نے آج یہاں پہنچ کر جمعیۃ علماء دیوبند یونٹ کے سکریٹری عمیر احمد عثمانی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت مسنونہ پیش کی۔ بعد ازیں مدنی منزل میں جمعیۃ علماء ہند کے کارکنان سے ملاقات کرکے انہیں ملک کے حالات سے واقف کراتے ہوئے ضروری نصیحت کی۔ اس موقع پر مولانا سید محمود مدنی سے شہر دیوبند کے درجنوں لوگوں نے ملاقات کی اور ان سے دیوبند کے مسائل اور ا ن کے حل کے لئے تبادلہ خیال ۔ اس دوران شہر کے لوگوں نے مولانا سے ملاقات کرکے گزشتہ ساڑھے چار سال قبل شہر میں پیش آئے اے کے 47؍ لوٹ کے معاملہ میں ایس ٹی ایف کی جانچ کے بابت معلومات فراہم کرائی اور کہاکہ انتظامیہ کی جانب سے بے قصور نوجوانوں کو ہراساں کیا جارہاہے۔
اس بابت مولانا سید محمود مدنی لوگوں سے کہاکہ یہ کورٹ کا معاملہ ہے جس کا حل کورٹ سے ہی ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں عدلیہ پر پورا بھروسہ ہے جہاں بے قصوروں لوگوں کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی ۔ انہوں نے کہاکہ بے قصوروں کی قانونی چارہ میں ہر طرح کی مدد کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ بے قصور نوجوان کو پریشان نہیں کرنے دیاجائے گا ،اس کے لئے جو بھی ضرور ہوگا وہ قدم اٹھایا جائے گا۔
بعد ازیں انہوں نے کارکنان سے تنظیم کے کاموں کو منظم طریقہ سے کرنے کی نصیحت کی اور عمیر احمد عثمانی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت مسنونہ پیش کرتے ہوئے مرحومہ شکیلہ خاتون اور ان کے شوہر و دارالعلوم دیوبند کے سابق استاذ مرحوم مولانا شمیم احمد عثمانی کی حیات و خدمات پر روشنی ڈالی۔ اس دوران عمیر احمد عثمانی،سابق چیئرمین انعام قریشی،سلیم عثمانی،منصور انور خاں ایڈوکیٹ،صدر الدین انصاری،تسنیم قریشی ایڈوکیٹ،مفتی احمد گوڑ،چودھری صادق وغیرہ سمیت دیگر جمعیۃ کارکنان موجودرہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *